پنجاب: سی ٹی ڈی کو غیرقانونی ہتھیاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پنجاب میں سی ٹی ڈی کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی اور صوبے بھر میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بہتات اور اسلحہ کے پھیلاؤ کو سنگین قرار دے دیا گیا، سی سی ڈی افسران نےضلعی سطح پر غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لیے پلان تیار کرلیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی ہتھیاروں میں ملوث عناصر کی لسٹیں مرتب کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا، امن دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کافیصلہ ہو چکا ہے، غیر قانونی ہتھیاروں کی بہتات کی وجہ سے اندرونی سلامتی خراب ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف
—فائل فوٹوخیبر پختونخوا میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق دھندے میں ملوث بیشتر ایجنٹس اور سرجنز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے 40 سے 50 لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے تھے، پیسوں کے عوض گردے فروخت کرنے کے لیے پنجاب کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو لایا جاتا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ کارروائی سے بچنے کے لیے سینٹرز گھروں میں قائم کیے جاتے ہیں، اس سال گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں 18 ملزم گرفتاراور 5 مراکز کو سیل کیا گیا۔