Islam Times:
2025-07-26@14:20:47 GMT

امریکا، جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 37 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

امریکا، جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 37 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما، کناس، الاباما اور مسس سپی میں سمندری طوفان سے شدید تباہی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما، کناس، الاباما اور مسس سپی میں سمندری طوفان سے شدید تباہی ہوئی۔ اس دوران مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب ساحلی علاقوں میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ فلوریڈا سے کیرولائنا تک ایک کروڑ 60 لاکھ افراد طوفان سے متاثر ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طوفان سے

پڑھیں:

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک

روس کے مشرقی علاقے میں چین کی سرحد کے نزدیک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اُس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونوف اے این-24 ماڈل کا یہ طیارہ انگارا ایئرلائنز کی ملکیت تھا جس نے بلاگوویشچنسک سے ٹنڈا کے لیے پرواز بھری تھی۔

طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم اور حد نظر کی کمی کے باعث طیارے نے بلندی کا غلط اندازہ لگایا اور ممکنہ طور پر درختوں سے ٹکرا کر گرگیا۔

روس کی ایمرجنسی وزارت کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ ٹنڈا شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب میں ایک پہاڑی جنگلاتی علاقے میں ملا جہاں پہنچنا دشوار گزار موسم اور زمین کی ساخت کے باعث فوری ممکن نہ تھا۔

طیارے میں 5 بچوں سمیت 42 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔ ایک چینی مسافر بھی شامل ہے۔

گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

روسی ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تاہم روسی ایوی ایشن پہلے ہی مغربی پابندیوں کے باعث مسائل کا شکار ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران میں عدالت پر حملہ: چھ افراد ہلاک، بیس زخمی
  • کیا عالمی طاقتیں جنوب مشرقی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھ پائیں گی؟
  • پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک، جے سی او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 9 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتا
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے