صدر ٹرمپ اور طیب ایردوآن کا فون پر رابطہ ، یوکرین اور شام پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے روس اور یوکرین کی جنگ روکنے کے لیے کوششوں پر بات چیت کی ہے۔ تاکہ خطے میں استحکام آسکے۔ علاوہ ازیں شام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس امر کا اظہار اتوار کے روز صدر ترکیہ کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔
صدر ایردوآن نے نے فون کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا انہوں نے صدر ٹرمپ کے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اور براہ راست ' انیشیٹوز' کی تائید کی ہے۔ ترکیہ بھی ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔طیب ایردوآن نے اس موقع پر شام پر عاید پابندیوں کے خاتمے اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔(جاری ہے)
تاکہ شام کی نئی حکومت پوری طرح فعال ہو سکے اور حالات کو معمول پر لاسکے۔ترکیہ کو یہ بھی توقع ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرے گا اور ترکیہ کے مفادات کو خیال میں رکھے گا۔صدر ترکیہ نے کہا' یہ ضروری ہے ترکیہ کے خلاف عاید پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ امریکہ اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے ایف 16 طیاروں کی خریداری کا پراسس مکمل ہو سکے۔ نیز ترکیہ کے لیے ایف 35 پروگرام میں اس کی دوبارہ شرکت ضروری ہے۔امریکہ نے ماضی میں ترکیہ کی طرف سے روسی S-400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے باعث ترکیہ پر 2019 میں پابندیاں لگا دی تھیں کہ جن کے نتیجے میں F-35 لڑاکا جیٹ پروگرام سے محروم ہو گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترکیہ کے کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کے دوران مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال موجود تھے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ ، وزیر مملکت برائے پاور عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کیلئے وزیراعظم کا اعلان قوم کیلئے خوشخبری ہے: سینیٹر عرفان صدیقی قومی اسمبلی میں کس کا راج؟ مخصوص نشستوں نے گیم بدل دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم