سرگودھا: موٹرسائیکل چور 3 رکنی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سرگودھا میں موٹرسائیکل چوروں کا 3 رکنی گروہ پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق 11 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
گوجرانوالہ میں سب انسپکٹر سمیت2 پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرتے تھے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) گروہی تصادم میں 5 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں منگریو برادری کے دو فریقین کے درمیان ہوا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹوں کا استعمال ہوا جس میں شیر محمد منگریو، نواز علی منگریو، راشد علی منگریو سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہالانی اسپتال منتقل کر دیاہے، ہالانی پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل بھی دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا تھا آج کا تصادم اسی سلسلے کی کڑی ہے فریقین کی رپورٹ درج کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔موٹر سائیکل ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، موٹر سائیکل ڈکیتی کا واقعہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں روہڑی کینال پل پر ہوا جہاںرہزنوں نے اسلحہ کے زور پردالی جانے والے موٹرسائیکل سوار جمیل احمد سے موٹر سائیکل 45 ہزار کی نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،پھل پولیس تھانہ کی حدود میں مصر جی واہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں تگیو وگن کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر عابد علی وگن سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے، عوام کے تعاقب پر رہزن موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں سیدو باغ میں شہاب عرف نندو کلہوڑو کی اعلیٰ نسل کی بکری اور ٹریکٹر کی بیٹری نامعلوم چرا کر لے گئے پولیس کے مطابق وہ واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔