عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ہائی کورٹ نے عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں عدالت نے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔
عدالت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچز میں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں یکجا کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔ اڈیالہ جیل کے ہزاروں قیدیوں کے معاملات سپرنٹنڈنٹ نے دیکھنے ہوتے ہیں۔ ہفتے میں 5 دن ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا پڑتا ہے۔ ایک ہی بینچ میں کیسز مقرر ہونے سے ایک ہی دفعہ وہ پیش ہو جایا کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے ملاقاتوں کے کے لارجر بینچ کیسز یکجا
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔