جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
آج تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔
علاوہ ازیں عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت اور غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی پر 26 نومبر احتجاج کے کیس میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔
صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔
صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ نے مدرز ڈے کے موقع پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر مداحوں نے ان کیلئے خوب نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
https://www.instagram.com/p/DJgKQT5KpQS/خیال رہے کہ گزشتہ برس صنم سعید نے ساتھی اداکار محب مرزا کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کیا تھا، محب مرزا صنم سے قبل اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
یاد رہے کہ صنم سعید ان دنوں نیٹ فلکس اردو کے بڑے پراجیکٹ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔