کرم میں حالات کشیدہ؛ عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کرم میں کشیدہ حالات کی وجہ سے عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرم میں کشیدہ حالات کے باعث دیوانی مقدمے کے ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ، جس میں عدالت نے کرم میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کرنے کا فیصلہ کیا۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ کرم صورتحال کے باعث عدالتوں میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے ملازم گواہ ہیں۔ حالات خراب ہیں، صدہ سیشن کورٹ میں گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہورہا۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کریں گے۔ پورے صوبے میں ویڈیو لنک کی سہولت موجود ہے۔ ایک کیس کو ہم ٹرانسفر نہیں کر سکتے۔ کرم میں بھی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ہم یورپ، امریکا اور دیگر ممالک سے ویڈیو لنک پر بیانات لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آرڈر کرتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔
افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے، پاکستان سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانات سےحقائق نہیں بدلیں گے، اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔