خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے’’ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ‘‘ قانون تیار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے’’ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ‘‘ کے نام سے نیا قانون تیار کرلیا جو کسی بھی وقت کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے قانون کے تحت وزیراعلی سمیت وزراء بھی احتساب کی زد میں ہوں گے۔
مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد محکموں میں ہونے والی بدعنوانی کے حوالے سے درجنوں کیسوں کی تحقیقات کی ہیں جس میں گندم، ادویات کی خریداری سمیت کئی کیس سامنے آئے، حکومت نے دو سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلے کیے، 17 کروڑ روپے مالیت کے گندم اسکینڈل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چار ارب روپے ادویات کی خریداری کا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں دو ارب روپے کی چھان بین کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں، نگران حکومت کرپشن کا گند چھوڑ کر گئی ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں، عمران خان نے تحریک انصاف میں بھی احتساب کے لیے احتساب کمیٹی بنائی، 2022ء میں عمران خان نے برائی کے سامنے کھڑے رہنے کا پیغام دیا، امر بالمعروف کا پیغام میں انتخابی منشور میں شامل کیا۔
انہوں ںے کہا کہ سرکاری محکموں میں اسٹیرنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، لوگوں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے نصاب میں اسلامی تاریخ، عربی زبان کو شامل کیا جارہا ہے، اسکولوں میں لائبریری کو لازمی قرار دیا جارہا ہے، ہر یونیورسٹی میں اقبال چیر کو لازمی قرار دیا گیا ہے، ہر چھ ماہ یونیورسٹیوں میں کردار سازی پر سیمنار کریں گے، محکموں میں امر بالمعروف کمیٹیاں بنا رہے ہیں، معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
مشیر مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اینٹی کرپشن فورس ایکٹ 2025ء بھی بنارہی ہے جو مکمل تیار ہے، کسی بھی وقت کابینہ سے منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اس ایکٹ میں وزیراعلی سمیت وزراء کو بھی احتساب کے لیے پیش کرلیا گیا ہے، پہلے سرکاری ملازمین سے پوچھ گچھ ہوا کرتی تھی اب عوامی نمائندے، ارکان اسمبلی، وزراء، وزیراعلی بھی ریڈار پر ہوں گے، بلدیاتی نمائندے ویلج کونسل چیرمین اور میئر بھی اس قانون کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔
انہوں کہا کہ وفاقی حکومت نے نیب ایکٹ میں ترامیم کرکے نیب کو ایک طرح سے ختم کردیا ہے، وائٹ کالر کرائم کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، میں نے 13 سال نیب کی نوکری کی ہے مجھے معلوم ہے نئے قانون نے نیب کو ختم کردیا ہے، اس کی اہمیت ختم ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکومت نے کے لیے گئی ہے
پڑھیں:
طالبان نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی
افغانستان کی طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کئی صوبوں میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں انٹرنیٹ پابندی شمالی افغانستان کے پانچ بڑے صوبوں قندوز، بدخشاں، بغلان، تخار اور بلخ میں نافذ العمل ہوگی۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی فی الحال صرف فائبر آپٹک انٹرنیٹ کنکشنز پر ہوگی موبائل فون کے ڈیٹا پیکجز کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت فی الحال دستیاب رہے گی۔
طالبان حکام کی جانب سے کاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان صوبوں میں فائبر کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔ جس کے باعث گھروں، دفاتر اور کاروباری مراکز میں انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوگا۔
طالبان حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ضروریات کے لیے متبادل فراہم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس طالبان نے اخلاقی ضابطوں پر مشتمل قانون نافذ کیا تھا جس کے تحت خواتین کے لیے چہرہ ڈھانپنا اور مردوں کے لیے داڑھی رکھنا لازمی جب کہ عوامی مقامات پر موسیقی چلانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
طالبان نے 2021 کو اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالا اور تب سے خواتین کے ملازمتوں اور لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں پر پابندی عائد ہے۔
ملک میں خواتین کے بیوٹی پارلرز بھی بند کردیئے گئے ہیں اور بڑی عمر کی لڑکیوں پر مدرسے جانے پر بھی پابندی ہے۔