جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے رہنما اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اے ٹی سی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں مسلسل غیرحاضری پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسزکی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہراورفرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔جج طاہرعباس سِپرا نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رہنماو ں
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔