بھارتی وزیراعظم کے بے بنیاد دعوے مسترد، پاکستان کا دوٹوک مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ ریمارکس کو گمراہ کن اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقائق کے برخلاف ہیں اور ان کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی یقین دہانیوں کے باوجود حل طلب ہے اور بھارت کی طرف سے دیے جانے والے بیانات مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جبر کو چھپا نہیں سکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے اقدامات پر غور کرے اور یہ تسلیم کرے کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر بامقصد اور تعمیری مذاکرات کا حامی رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
اپنے جاری ایک بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا موقف بھی آ گیا۔ اپنے جاری ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحتیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا، پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔