گرفتار نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ گرفتار نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں، لیکن وہ بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں کیے جانے والے احتجاج میں ضرور شریک رہا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس شخص نے سوشل میڈیا پر کیا شیئر کیا وہ اس پر بحث نہیں کرتے، لیکن یہ پاکستانی نوجوان ہیں، جو اپنے طریقوں سے غصہ نکالتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو انہیں تحقیقات کے لیے بلائیں، ان کے گھروں پر چھاپے مار کر اٹھانا درست نہیں۔
خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
جعفر ایکسپریس واقعہ، پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کا 3روزہ ریمانڈڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم حیدر سعید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے 20 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔