سکردو، اسلامی تحریک کے زیر اہتمام افطار پارٹی، تنظیمی و ملی امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
صدر ضلع سکردو حجت الاسلام آغا سید حسن فلسفی نے اپنی تمہیدی گفتگو میں قائد ملت جعفریہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی کی سیاسی بصیرت اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر اسلامی تحریک پاکستان ضلع سکردو کے صدر و جنرل سیکرٹری تحصیل اسکردو کے صدر و جنرل سیکرٹری کی جانب سے ضلعی کابینہ اور تحصیل سکردو کے صدر و کابینہ کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سے ہوا اس کے بعد صدر ضلع سکردو حجت الاسلام آغا سید حسن فلسفی نے اپنی تمہیدی گفتگو میں قائد ملت جعفریہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی کی سیاسی بصیرت اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں، ضلع سکردو کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام شیخ احمد حسین ترابی نے تنظیمی فعالیت اور آئندہ آنے والے پروگرام کے حوالے سے درپیش چیلنجز، خدشات اور مفید آرا کا اظہار کیا۔ آخر میں صدر ضلع سکردو آغا سید حسن اور شیخ احمد حسین ترابی جنرل سیکرٹری ضلع سکردو نے اس افطار پارٹی کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ضلعی و تحصیلی عہدیداران کے درمیان ملی امور کے حوالے سے رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ انشاء اللہ آنے والے چند دنوں پر صوبائی لیول پر تمام نظریاتی کارکنان اور مرکزی قائد ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، سید شہنشاہ نقوی و دیگر مہمانان گرامی کے اعزاز میں ایک بہت بڑی افطار پارٹی کا اہتمام ہو گا جہان پر ہر ایک ایک کارکن کو باضابطہ دعوت دی جائیگی۔ اجلاس کے دوران تحصیل سکردو کے صدر اخوند حکیم اور تحصیل گمبہ سکردو کے صدر شیخ سرور میر اور سابقہ صوبائی رابطہ کمیٹی کے سیکٹری یوسف اخوند زادہ نے بھی آنے والے پروگرام کے حوالے سے مشورہ اور اظہار خیال کیا۔ اس اجلاس میں جے ایس او کے بلتستان ڈویژن کے صدر ناصر سمیت تمام طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ اور ملت کے تمام بزرگان رہبر معظم انقلاب اسلامی ولی فقیہ سید علی خامنائی، قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندے ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی و دیگر علماء کرام کی صحت و سلامتی ہر محاز پر ان کی کامیابی ہر قدم پر ثابت قدمی کے لئے خصوصی دعا کے ساتھ ملت کے تمام شہدائے اسلام اور قائد کے عمو زادہ کی وفات پر اظہار افسوس اور تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنرل سیکرٹری سکردو کے صدر
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی اور بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہی پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ تاخیر کی وجہ ہے جبکہ آزاد کشمیر حکومت کا 80 فیصد ترقیاتی بجٹ ابھی خرچ ہونا باقی ہے۔
آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
ذرائع کے مطابق موجودہ اسمبلی کی مدت جولائی 2026 میں ختم ہو رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ مارچ 2026 میں انتخابات کرائے جائیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کا مطالبہ تسلیم کیا جاتا ہے تو انتخابات سے 2 ماہ قبل جنوری ہی میں نئی حکومت اختیارات سے محروم ہو جائے گی جبکہ دسمبر اور جنوری میں پیپلزپارٹی مطلوبہ سیاسی اہداف حاصل نہیں کر پائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اسمبلی کی مدت پوری کرنے پر اصرار ڈیڈلاک کی مبینہ وجہ ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کر چکی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
مزید :