عمران خان کی حمایت کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ بے سود ثابت ہوگی، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آ باد:
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ مقبول لیڈر ( عمران خان ) کی مشاورت کے بغیر نامکمل ہے۔
شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سب سےمقبول لیڈر ہے اور ان کی حمایت کا فائدہ ریاست کی دہشتگرد مخالف پالیسی کو ہوگا، جبکہ عمران خان کی حمایت کے بغیر کوئی بھی قومی پالیسی بے اثر اور صرف کاغذی ہوگی۔
شبلی فراز نے کہا کہ اسپیکر پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے مشاورت کے وعدے کویقینی بنائیں، عمران خان کی حمایت کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ بے سود ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو قوم کو کسی بھی نکتے پر متحد کرسکتے ہیں، اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کی بڑی وجہ بھی تحریک انصاف کی حمایت تھی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سینیٹر شبلی فراز کا بیان ان لمحات میں سامنے آیا ہے جب 18 مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی شبلی فراز کی حمایت کے بغیر
پڑھیں:
جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج جسٹس ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس امین منہاس نے سماعت سے معذرت کردی ہے۔
مقدمے میں ڈائریکٹر اینٹئی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو جیل بھیجنے والےجج ہمایوں دلاور کا تبادلہ، اصل وجہ کیا ہے؟
اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کے اخراج مقدمہ کا پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس مزید نہیں سن سکتا۔
جسٹس منہاس نے کہا کہ کیس دوسری عدالت منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کی عدالت کو بھجوا رہا ہوں جس کے بعد فائل بھجوائی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس مہناس جسٹس ہمایوں دلاور