بنوں کینٹ  حملے میں پاکستان کی سکورٹی فورسز نے جن دہشتگردوں کو ہلاک کیا ، ان میں سے  مزید 3 افغانستان کے شہری نکل آئے۔  اس سے پہلے دو دہشتگردوں کے افغانستان کا شہری ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ 

 اب بنوں کینٹ حملہ مین مرنے والے پانچ دہشتگردوں کے افغانستان کا شہری ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔  ان تمام  دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

 ایک دہشتگرد  عبدالرزاق حجران افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔

 بنوں کینٹ  پر افغانستان سے آئے ہوئے دہشتگردوں کے حملے میں حملے میں 16 دہشتگردوں کو پاکستان آرمی کے جوانوں نے ہلاک کیا تھا۔ 
 اس حملے میں شہید ہونے والوں  میں 5 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل تھے۔  اس مذموم حملے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔ 
بنوں کینٹ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تھی، تمام 16 دہشتگرد ہلاک  ہو گئے تھے۔ اب ان دہشتگردوں کی لاشوں کے ڈی این اے اور دیگر ویریفائیبل  شواہد کی مدد سے ان کی اصلیت کو ٹریک کیا جا رہا ہے۔ 
 اب تک ہو چکی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ اس حملے میں افغان دہشت گرد انصار  عرف  طیب بھی مارا گیا۔ انصار   کا تعلق میدان وردگ سے تھا اور  وہ خودکش حملہ آور تھا۔

لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی

ہلاک دہشت گردوں میں ایک اور  افغان عتیق  صافی بھی تھا، جو کابل کے علاقے پل چرخی کا رہائشی تھا۔ عتیق صافی نے عسکری تربیت کالعدم گل بہادرگروپ کے دہشت گردوں کی نگرانی میں حاصل کی تھی۔

عتیق اور دوسرے افغان دہشتگردوں کے بنوں کینٹ حملے  میں کتے کی موت مارے جانے کے بعد   کابل میں خارجیوں نے اس کی موت کا سوگ منایا۔ خٓرجیوں کے زیر استعمال ایک عبادت گاہ  میں عتیق اللہ صافی کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔

نوشہروفیروز، تیل منتقلی کے دوران ٹینکر میں آگ لگ گئی، گھروں اور دکانوں کو نقصان

تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ہلاک دہشت گردکے قریبی رشتہ داروں میں ان کا بھائی فرزاد، عاشق اور شفیق صافی شامل ہیں۔

بنوں کینٹ حملے کے مزید حقائق اور نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لئے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ 

 بنوں کینٹ کی حفاظتی  دیوار کے  ساتھ  4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے جن  کی ذمہ داری  خارجیوں میں شامل ایک گروہ  گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: افغانستان کے دہشتگردوں کے بنوں کینٹ حملے میں

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار