Daily Mumtaz:
2025-07-26@00:01:00 GMT

شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز 5 وکٹوں سے فاتح

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز 5 وکٹوں سے فاتح

ڈونیڈن (نیوز ڈیسک) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قبل ازیں ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

پاکستان کی بیٹنگ
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کو تیسرا نقصان 50 رنز پر ہوا جب عرفان خان 11 نرز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گرگئی، خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری، کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری، جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، عبدالصمد 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کر دیا۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی سکواڈ

قومی سکواڈ میں سلمان آغا (کپتان)، شاداب خان، عبدالصمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم

کیوی ٹیم مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی اور ذکارے فوکس مشتمل ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے بعد

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

کراچی:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری اور دوسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا اور اس طرح جمعرات اور جمعہ کے دوران دوروز میں فی تولہ سونے کے بھاﺅ مجموعی طور پر8200 روپے گھٹ گئے ہیں۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1972روپے کی کمی ہوئی اور 10گرام سونا 3 لاکھ5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 23ڈالر کم ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3340 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھاﺅمیں بھی کمی آئی اور 34روپے کی کمی کے بعد فی تولہ چاندی 4023 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری
  • بنگلا دیش سے ٹی20 سیریز میں شکست؛ ہیڈ کوچ کے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے
  • دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
  • قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
  • شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی
  • 2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
  • پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی