شکارپور: طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
شکارپور+اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار خصوصی) دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے طویل القامت نصیر سومرو علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کا ان کی وفات پر کہنا تھا کہ نصیرسومرو کو سانس لینے میں تکلیف اور ان کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی، پھیپھڑوں کے عارضے کی وجہ سے انہیں متعدد بار ہسپتال بھی داخل کرایا گیا۔ واضح رہے نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور وہ عام افراد سے کم سے کم تین فٹ لمبے تھے، نصیر سومرو کی نماز جنازہ آج شکارپور میں ادا کی جائے گی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سب سے دراز قامت شخص نصیر سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔