آئی ایم ایف نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سرکاری قرضوں میں اضافہ کئے بغیر گردشی قرضے کو کم کرنے میں مدد کے لیے ملکی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرضہ لینے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ اسلام آباد نے اپنے پاور سیکٹر پر 24 کھرب روپے کے گردشی قرضے کا بوجھ کم کرنے کے لیے 6 سالہ روڈ میپ تیار کیا تھا۔
حکومت کا مقصد بینک قرضوں اور سرچارج سے حاصل آمدنی کو استعمال کرتے ہوئے 15 کھرب روپے کا قرضہ واپس کرنا ہے، جبکہ خود مختار پاور پروڈیوسرز کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے ذریعے 463 ارب روپے کی بچت کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لینے کی اجازت دے دی نے پاکستان کو ا ئی ایم ایف بینکوں سے
پڑھیں:
مقررہ وقت ختم، کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و دیگر پارٹی راہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی راہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی راہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی راہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی راہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔