پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مشہور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی اور انہیں ‘ریئل او جی’ (اصل گینگسٹر) قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور ہنی سنگھ کے پہلے مشترکہ میوزک ویڈیو جٹ محکمہ کے کچھ بی ٹی ایس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں گلوکار کو شاندار ڈانس مووز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مہوش حیات کو ایک پُرتعیش گھر میں ہنی سنگھ کے ساتھ بے خوف انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے کندھے سے گرا ہوا سیاہ لباس پہن رکھا تھا جبکہ ہنی سنگھ ایک بھاری فر کوٹ کے ساتھ پِن سٹرائپ سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔ویڈیو کے دوران دونوں فنکاروں کو سیڑھیاں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اترتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ہنی سنگھ کے خوشگوار ڈانس مووز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر پر لکھاکہ “حقیقی او جی کو سالگرہ مبارک ہوجبکہ ویڈیو کیپشن میں انہوں نے لکھا:”شاٹ ختم ہوگیا لیکن یو یو ہنی سنگھ کے ڈانس مووز چلتے رہے۔ یہ آدمی ایک زبردست وائب ہے۔ اس کی توانائی ناقابلِ شکست اور اس کے ساتھ وقت گزارنا بے حد مزے دار ہوتا ہے۔”یہ مناظر ان کے میوزک ویڈیو جٹ محکمہ سے لیے گئے ہیں، جس میں ہنی سنگھ نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا جبکہ مہوش حیات ان کی گرل فرینڈ یا بیوی کے روپ میں نظر آئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہنی سنگھ کے مہوش حیات

پڑھیں:

افغان مہاجرین کا انخلا باوقار انداز میں مکمل کیا جائیگا، سرفراز بگٹی

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور کسی بھی مرحلے پر تحقیر آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل کو شفاف، منظم اور باوقار انداز میں مکمل کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی فرد کی عزت نفس متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان وفاقی پالیسی کے تحت مہاجرین کے انخلاء پر عملدرآمد کرا رہی ہے اور اس ضمن میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین سے قریبی رابطہ قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ایم سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلاء اور قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، آئی جی پولیس محمد طاہر، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ، کمشنر افغان ریفوجیز بلوچستان ارباب طالب المولا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ ڈی آئی جی ژوب، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او قلعہ عبداللہ و چمن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو افغان مہاجرین کے انخلاء اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ انخلاء کے عمل میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور کسی بھی مرحلے پر تحقیر آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تضحیک آمیز رویوں کی شکایات موصول ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ انخلاء کے دوران ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے اور خواتین کی سہولت کے لئے عارضی بنیادوں پر فیمیل سکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ انخلاء کا عمل انسانی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں قلعہ عبداللہ کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایات دیں کہ ضلع سے تمام جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ لیویز اور پولیس کے دائرہ کار سے قطع نظر بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں اور کسی بھی جرائم پیشہ گروہ کو رعایت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے قلعہ عبداللہ کے ڈویژنل اور ضلعی انتظامی افسران کو بحالی امن کا خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد
  • برطانوی اداکار نے جذباتی انداز میں فلسطین کیلئے نظم پڑھی، تقریب کے شرکا رو پڑے
  • افغان مہاجرین کا انخلا باوقار انداز میں مکمل کیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • آریان کی کیمرے سے شاہ رخ خان کی پاپرازی کے ساتھ دلکش تصاویر وائرل
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرکوسرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانا مہنگا پڑ گیا
  • سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر