آئی ایس او کراچی کے تحت دعوت افطار و جشن ولادت امام حسن علیہ السلام
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: افطار کے شرکاء نے حجت الاسلام و المسلمین مولانا مرزا یوسف کی نیابت میں نماز مغربین ادا کی۔ افطار کے شرکا سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، پروگرام کے اختتام میں صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کراچی ریجن سروش زیدی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سالانہ دعوتِ افطار بمناسبت ولادتِ امام حسن علیہ السلام و بیادِ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا انعقاد 15 رمضان المبارک کو آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔ افطار کے شرکا نے حجت الاسلام والمسلمین مولانا مرزا یوسف کی نیابت میں نماز مغربین ادا کی۔ افطار کے شرکا سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، پروگرام کے اختتام میں صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن سروش زیدی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی، سید شبر رضا، مولانا جری حیدر، مولانا حیدر انقلابی، اسکاؤٹس تنظیموں کے رہنماؤں سمیت آئی ایس او کراچی کے ضلعی و یونٹس ممبران اور تنظیمی سابقین نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حجت الاسلام نے خطاب کیا افطار کے
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے پاکستان کی خوش حالی، سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔
کامران ٹیسوری نے زائرینِ کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا، لنگرِ کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلم بند کیے۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجف میں روضۂ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر بھی حاضری دی تھی۔