جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان یونیورسٹی کو انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا جبکہ رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد انتظامیہ نے بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا، اس حوالے سے رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق جامعہ بلوچستان سمیت تمام کیمپسز کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام ڈیٹا آن لائن شفٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈین اور ڈائریکٹرز رجسٹرار آفس کو ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی کے عملے کو معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، اور مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا تھا، جس کے بعد فورسز نے 36 گھنٹے کے آپریشن کے بعد یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا تھا اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم اس آپریشن کے شروع ہونے سے قبل حملہ آوروں کی جانب سے کئی مسافروں اور ٹرین میں سوار سرکاری اہلکاروں کو بھی شہید کیا گیا تھا۔اس حملے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان میں دہشتگردی ختم کرنے کا اعلان کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور واضح کیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کی اجائے گا، اس کے لیے صوبوں سے وسائل نہیں لیں گے، فورسز کو ہر طرح کے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلوچستان یونیورسٹی جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
کوئٹہ:بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔