لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، جن کے 8 ملین کے قریب یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔ ڈکی بھائی کے ولاگز کے بچے اور بڑے سبھی دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی ہر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوتے ہیں۔

ڈکی پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں اور ان کی آمدنی بھی لاکھوں ڈالرز میں ہے، تاہم اب وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہیں کرتے۔

ڈکی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے ان کی ماہانہ آمدنی کے بارے میں سوال پوچھا لیکن انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا۔

نادر کے سوال کے جواب میں ڈکی نے کہا، آپ کا مطلب ہے کہ میں کتنے آلٹوز کماتا ہوں کیونکہ آلٹو اب پوڈکاسٹس کی دنیا میں ایک کرنسی بن چکا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ معاذ صفدر نے کہا تھا کہ وہ اتنی آمدنی کماتے ہیں جتنی ایک آلٹو کی قیمت ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ آپ کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ’پہلے میں اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر کرتا تھا، لیکن پھر مجھے لگا کہ میں بری نظر کا شکار ہو رہا ہوں۔ میں اچھی آمدنی کماتا ہوں، لیکن اب میں اس کے بارے میں نہیں بتاتا۔ لیکن میری آمدنی اتنی ہے کہ میں پرائیوٹ جیٹ نہیں خرید سکتا لیکن کوئی بھی گاڑی خرید سکتا ہوں، جو چاہوں خرید سکتا ہوں اور جہاں جانا چاہوں جا سکتا ہوں‘۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ آمدنی کے متعدد ذرائع ہیں۔ ہمیں برانڈز سے پیسے ملتے ہیں اور ایڈ ریونیو بھی ہماری آمدنی میں شامل ہوتا ہے۔ جو لوگ ٹک ٹاک لائیو اسٹریمز کرتے ہیں وہ زیادہ کماتے ہیں، اور تمام ڈیجیٹل تخلیق کار ایک جیسی آمدنی کماتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل ایک انٹرویو میں ڈکی بھائی سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ یوٹیوب سے ماہانہ کتنی آمدن حاصل کرتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے جواب دیا تھا کہ وہ یوٹیوب سے اندازاً ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر (تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے) ماہانہ کما لیتے ہیں۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر صرف ویڈیوز ہی نہیں بلکہ اسپانسرشپ کے ذریعے بھی پیسے کمائے جاتے ہیں اور پاکستان میں صرف 5 ایسے یوٹیوبرز ہیں جن کی ویڈیوز پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز آتے ہیں اور ان کی ماہانہ آمدن لاکھوں ڈالرز میں ہے۔
مزید پڑھیں: ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی ہیں اور تھا کہ

پڑھیں:

ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

 عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے