کیا اسٹیٹ بینک عید کے لیے نئے بینک نوٹ جاری کرے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے منگل کو ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ نئے بینک نوٹ جاری نہیں کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹ کب جاری ہوں گے؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
ایک بیان میں مرکزی بینک نے عید الفطر سے قبل کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ تقسیم کرنے کے اپنے دیرینہ رواج کی تصدیق کی۔
اسٹیٹ بینک نے زور دیا کہ یہ ملک بھر میں بینک شاخوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ نئی کرنسی تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
یان میں کہا گیا کہ اس عمل کے تحت اسٹیٹ بینک پہلے ہی 17 ہزار کمرشل بینک برانچوں کو مختلف مالیت کے 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ جاری کر چکا ہے تاکہ عوام میں تقسیم کی جا سکے۔
اے ٹی ایم کی بلاتعطل ورکنگمزید برآں اسٹیٹ بینک نے یقین دلایا کہ اے ٹی ایم خدمات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو تہواروں کے موسم میں اچھے معیار کے بینک نوٹ فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: نئے کرارے نوٹوں کے بنا ’عیدی‘ ادھوری کیوں؟
تقسیم کے عمل کو مزید ہموار بنانے اور تمام کمرشل بینک برانچوں میں دستیابی کو برقرار رکھنے کے لیے مرکزی بینک نے کیش مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی تعینات کیا ہے تاکہ سائٹ پر معائنہ کیا جاسکے اور یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نئے بینک نوٹ عوام تک مطلوبہ طریقے سے پہنچیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک عید اور نئے نوٹ نئے کرنسی نوٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک عید اور نئے نوٹ نئے کرنسی نوٹ نئے بینک نوٹ اسٹیٹ بینک کے لیے
پڑھیں:
حکومت بینکوں سے 1275 ارب قرض لینے کی بات کر رہی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر کے گردشی قرض کو ختم کرنے کےلیے بینکوں سے 1 ہزار 275 ارب قرض لینے کی بات کر رہی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاور سیکٹر گردشی قرض ختم کرنے کےلئے حکومت بینکوں سے 1275 ارب قرض لینے کی بات کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس میں سے 658 ارب روپے پاور سیکٹر کے قرض ادائیگی کے لیے استعمال کرےگی، 400 ارب روپے سکوک بانڈ اور باقی رقم دیگر قرض ادائیگی کےلیے استعمال ہو گی۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت دیگر ضروریات کےلیے مزید 670 ارب روپے کا قرض لے گی، جس کےلیے فریقین میں مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔
اس پر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت گردشی قرض ختم کرنے کےلیے قرض لے گی، یہ قرض کتنی مدت کےلیے ہوگا؟ پہلے قرض پر سود حکومت ادا کرتی تھی، اب سود عوام ادا کریں گے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت صرف گردشی قرض کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہی ہے۔