اپنے پیغام میں عالمی اسلامی بیداری فورم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں تمام مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس صریح ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، یمن کے بہادر عوام کو جان لینا چاہیے کہ فتح ان کی ہے اور مستقبل بلاشبہ مزاحمت اور مظلوموں کا ہے اور جارح دشمن کا انجام شکست اور ذلت کے سوا کچھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی بیداری کے عالمی فورم کے سکریٹری جنرل نے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے پیغام میں یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے وحشیانہ حملوں اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام استکبار اور صیہونیت کے خلاف جنگ میں صف اول پر ہیں اور اس جنگ میں جارح دشمن کو ماضی کی طرح شکست ہوگی۔ عالمی اسلامی بیداری فورم کے سیکرٹری جنرل علی اکبر ولایتی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:   اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے یمن کے بے گناہ عوام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں نے جن کے نتیجے میں اس سرزمین کے 40 سے زائد مظلوم عوام شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، ایک بار پھر واشنگٹن کی جارحانہ اور متکبرانہ فطرت کو عیاں کر دیا ہے، یہ کارروائی خطے کی قوموں کی مزاحمت کے خلاف امریکہ اور عالمی صیہونیت کی پے درپے شکستوں کا تسلسل ہے، جو اب یمن کے مزاحمتی عوام کے خلاف بربریت اور انتقام کی شکل میں ظاہر ہو رہی ہے۔   قابل فخر یمن ہمیشہ عالمی استکبار اور صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہا ہے اور اس نے فلسطین سے لے کر لبنان اور عراق تک، خطے کی مظلوم اقوام کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے، یمن کے بہادر لوگوں نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے اور یہ اسلام کے حقیقی فرزند صیہونی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے حامیوں کے لئے چیلنج ہیں۔
  طوفان الاقصیٰ میں امریکہ اور صیہونیت کی ناکامی اور خطے میں ان کی دوسری تاریخی ناکامیوں کی طرح موجودہ مجرمانہ جارحیت بھی ناکامی سے دوچار ہے۔ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ مزاحمت کا ایمان بمباری، آگ اور جرائم سے کمزور نہیں ہو گا اور اس تباہی کی راکھ سے شعلہ دوبارہ روشن ہو گا اور خطے کی قومیں اور آزادی پسند عوام ان کی استعماری اور استکباری پالیسیوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔   اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے میں تمام مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس صریح ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، یمن کے بہادر عوام کو جان لینا چاہیے کہ فتح ان کی ہے اور مستقبل بلاشبہ مزاحمت اور مظلوموں کا ہے اور جارح دشمن کا انجام شکست اور ذلت کے سوا کچھ نہیں۔

والسلام

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکہ اور کے خلاف اور اس یمن کے ہے اور

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، وطن واپس روانہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم، اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور دیگر سے ملاقاتیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی

وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے موقع پر قطر کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور مشرق وسطیٰ کے امن کے قیام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

وزیراعظم نے فلسطین کے مسئلے پر شاہ عبداللہ دوم کی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کے مقابلے کے لئے امت مسلمہ کےاتحاد کی فوری ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے عالمی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

دریں اثنا مصر کے صدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

دونوں رہنمائوں نے قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبد الرحمن بن حمد بن جاسم نے وزیراعظم کو دوحہ ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرب اسلامک ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دوحہ شہباز شریف ملاقاتیں وزیراعظم پاکستان وطن واپس روانہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حکومت! فوج کو عوام کے سامنے نہ کھڑا کرے، حزب‌ الله لبنان
  • طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
  • قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، وولکر ترک
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کو حق نہیں، ایران
  • اسرائیلی سفاکانہ رویہ عالمی یوم جمہوریت منانے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، علامہ ساجد نقوی
  • مہسا امینی کی تیسری برسی پر ایران کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
  •  اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ 
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، وطن واپس روانہ