مصنوعی ذہانت سے تیار کیا جانیوالا دنیا کا پہلا اخبار
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ملبرون(نیوزڈیسک)اٹلی کے ایک اخبار کا دعویٰ ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا اخبار پرنٹ کیا ہے جس کا مکمل ایڈیشن مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اطالوی روزنامے ”ایل فوگلیو“ نے ایک ماہ کی مسلسل جدو جہد کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کیا۔”ایل فوگلیو اے آئی” نامی یہ چار صفحات پر مشتمل ایڈیشن اخبار کے عام بروڈ شیٹ ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے جو اخبار فروشوں کے علاوہ آن لائن بھی دستیاب ہے۔
اخبار کے بانی جولیانو فیرارا نے اس کامیاب صحافتی تجربے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دنیا کا پہلا روزنامہ ہوگا جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے، اس میں ہر چیز کے لیے مثلاً تحریر، سرخیاں، اقتباسات، خلاصے حتیٰ کہ طنز و مزاح کے لیے بھی اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اخبار میں صحافیوں کا کردار صرف اے آئی سافٹ ویئر میں سوالات داخل کرنے اور جوابات پڑھنے تک محدود رہے گا۔
یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب دنیا بھر میں خبر رساں ادارے اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو کس طرح استعمال کیا جائے۔ اس ماہ کے آغاز میں اخبار دی گارڈین نے رپورٹ کیا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نیوز بھی اے آئی کا استعمال کرکے عوام کو ذاتی نوعیت کا مواد فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
اخبار کے پہلے صفحے پر ایک مضمون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں شائع کیا گیا ہے، جس میں ”اطالوی ٹرمپ پرستوں کا تضاد“ بیان کیا گیا ہے کہ وہ ”کینسل کلچر“ کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں، لیکن جب ان کا ہیرو آمریت جیسے اقدامات کرتا ہے تو وہ یا تو نظرانداز کر دیتے ہیں یا خوش ہوتے ہیں۔
اس اخبار میں تمام مضامین صاف، سادہ اور بامعنی انداز میں تحریر کیے گئے ہیں اور ان میں کوئی نمایاں لسانی یا گرامر کی غلطی نہیں پائی گئی۔ تاہم، خبروں میں کسی بھی انسانی ذرائع کے براہ راست اقتباسات شامل نہیں کیے گئے۔
سندھ حکومت کا 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کیا گیا ہے اے ا ئی
پڑھیں:
گوند کتیرا، ایک مفید جڑی بوٹی
گوند کتیرا ایک قدرتی قلمی جڑی بوٹی ہے جو لوکووِیڈ (Locoweed) نامی پودے کے رس سے حاصل کی جاتی ہے۔ دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہے۔ ایران کے علاوہ بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، ویتنام اور سوڈان میں بھی پایا جاتا ہے۔
یہ ایک قدرتی ٹھنڈک پہنچانے والا جزو ہے جو صدیوں سے مختلف بیماریوں جیسا کہ کھانسی اور پیچش کے علاج کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ جیل نما مرکب بغیر کسی بو یا ذائقہ کے ہوتا ہے، اور پانی میں تحلیل ہو کر نرم جیل کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ اس کی شکل سفید یا زردی مائل شفاف قلمی ہوتی ہے۔ گوند کتیرا بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں کاشت کیا جاتا ہے۔
گرمیوں کے مشروبات، ہاضمے، قبض، اور گلے کی خراش کے لیے مفید ہے۔ کھانوں کو گاڑھا کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ گوند کتیرا دانتوں کی صفائی اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے مسوڑھوں کی سوزش کم ہوتی ہے اور دانتوں میں صفائی برقرار رہتی ہے۔ اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
جسم کو ٹھنڈا رکھنا / لو سے بچاؤ: گرمیوں میں یہ قدرتی ٹھنڈا کرنے والا جزو جسم کو اندرونی طور پر ٹھنڈا کرتا ہے، گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے اور گرمی لگنے سے بچاتا ہے۔ بچوں میں ناک سے خون آنے جیسے مسائل میں بھی مفید ہے۔
جگر کی صحت کو فروغ دینا: یہ خون سے زہریلے مادے صاف کر کے جگر کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔
نظامِ ہضم میں بہتری: یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، قبض اور اسہال جیسے مسائل کے لیے مؤثر ہے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔
قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانا: اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے اجزاء سے بھرپور ہونے کے باعث مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے، اور زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز سے بچاتا ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار: یہ میٹابولزم کو بڑھا کر کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے اور طویل وقت تک بھوک نہ لگنے کی کیفیت پیدا کرتا ہے۔
چمکدار جلد کے لیے مفید: جلد کے مردہ خلیات کو دوبارہ بناتا ہے، جلد کو صاف، شفاف اور جھریوں، دھبوں سے پاک بناتا ہے۔
استعمالات
پانی میں بھگو کر شربت، لیمونیڈ، ملک شیک میں شامل کریں۔ پیسٹ بنا کر جلے ہوئے زخموں پر لگائیں۔کھانوں میں گاڑھا پن لانے کے لیے استعمال کریں۔ دودھ کے ساتھ لینے سے نیند بہتر ہوتی ہے۔ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے یا کم پانی پینے سے ہاضمے میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ الرجی یا سانس کے مریضوں کو محتاط رہنا چاہیے۔ جلد کو نمی دیتا ہے، جلن کم کرتا ہے اور چمکدار بناتا ہے۔ یہ معدے کی تیزابیت کو متوازن اور سینے کی جلن کم کرتا ہے۔
حاملہ خواتین قبض سے بچنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ زچگی کے بعد صحت یابی اور دودھ پلانے میں مدد دیتا ہے۔ خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے۔ بالوں کو مضبوط کرتا ہے، چمک دیتا ہے اور خشکی کو ختم کرتا ہے۔ جوڑوں کے لیے گوند سیاہ یا گوند کے لڈو بہترین ہیں۔