ذرائع کے مطابق ان چھاپوں میں ان افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے جن کا تعلق حال ہی میں وجود میں آنے والے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ذیلی گروہوں اور معاون تنظیموں سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مقبوضہ کشمیر کے صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں 12 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان سے ہندوستان میں عسکریت پسندوں کی دراندازی اور حالیہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔ چھاپے مار کارروائی جموں کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسند تنظیموں کے ہمدردوں اور کارکنوں کے ٹھکانوں پر مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان چھاپوں میں ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کا تعلق حال ہی میں وجود میں آنے والے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ذیلی گروہوں اور معاون تنظیموں سے ہے۔

این آئی اے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ افراد کس طرح دراندازی میں مدد فراہم کر رہے تھے اور بھارتی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔ یہ کارروائی کیس RC-04/2024/NIA/JMU کے تحت کی جا رہی ہے، جو 24 اکتوبر 2024ء کو این آئی اے نے درج کیا تھا۔ یہ کیس لشکرِ طیبہ ( ایل ای ٹی) اور جیشِ محمد کے دہشت گردوں کی بین الاقوامی سرحد آئی بی اور لائن آف کنٹرول ایل او سی کے ذریعے دراندازی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جموں کے گاؤں میں موجود دہشت گردوں کے سہولت کار (او جی ڈبلیو ایس) اور دیگر ساتھی ان دراندازوں کو لاجسٹک سپورٹ، خوراک، رہائش اور مالی معاونت فراہم کر رہے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی جبر ایک نئی سنگینی اختیار کر چکا ہے۔ پوری وادی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی گرفتاریاں، ماورائے عدالت ہلاکتیں اور جبری گمشدگیاں معمول بن گئی ہیں۔

ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے 3 بچوں کے باپ فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہیں حراست کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا، جبکہ ان کی تشدد زدہ لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

اس بہیمانہ قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کے لیے انصاف اور مجرم فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران دوسری غیر قانونی ہلاکت ہے۔ اس سے قبل نوجوان ظہوراحمد صوفی کو پولیس حراست میں شہید کیا گیا تھا، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے گردے پھٹنے اور شدید تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی تھی۔

عوامی ردعمل دبانے کے لیے بانڈی پورہ میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔

دوسری جانب، گزشتہ ہفتے ضلع ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کو سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا اور ان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت، زبان اور دین کے خلاف منظم جنگ مسلط کی گئی ہے۔ ان کے مطابق

’ہمیں عدل و انصاف اور عزت و وقار کے لیے لڑنا ہوگا۔‘

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی قابض افواج نے پہلگام واقعے کی آڑ میں 3190 کشمیریوں کو گرفتار، 81 گھروں کو مسمار اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت کی یہ بزدلانہ کارروائیاں کشمیری عوام کے حوصلے توڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ روزانہ احتجاج، ہڑتالیں اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت اپنی 10 لاکھ فوج کے باوجود کشمیری عوام کے جذبۂ حریت کو دبانے میں ناکام ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت مقوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • قابض حکام کے خلاف وادی کشمیر کی فروٹ منڈیوں میں مکمل ہڑتال
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش