محبت کیلئے پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستان سے محبت کی خاطر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سیما نے منگل کی صبح 4 بجے کرشنا ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔
سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں، اور تمام میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ سیما اور سچن کے چاہنے والوں کے لیے ایک خوشی کا موقع ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام رکھنے کے لیے عوام کی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کریں۔
یاد رہے کہ سیما اور سچن کی پہلی ملاقات 2019 میں آن لائن گیم پب جی پر ہوئی تھی۔ اس کے بعد مارچ 2023 میں نیپال میں پہلی بار آمنے سامنے ملاقات ہوئی، جس کے بعد سیما نے ہندو مذہب اختیار کر کے ہندو رسم و رواج کے مطابق سچن سے شادی کر لی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری
مردان میں خاتون سمیت 3 افراد کے بہیمانہ قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں واردات کے بعد مقتولین کے 2 بچوں کو ساتھ لے جانے والے ملزمان بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان کے علاقے شیخ ملتون میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مسلح ملزمان نے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان مقتولین کے 2 کمسن بچوں اور گاڑی کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے، جس پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مردان، خواجہ سرا کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزمان دونوں بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے۔ بچوں کے محفوظ مل جانے پر اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم ملزمان تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے فرار کے راستوں کا بھی سراغ لگا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی اس واردات کے محرکات اور پس منظر کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جدید تفتیشی ذرائع اور دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قتل مردان