سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں  پولیس پر ایک اور حملہ رپورٹ ہوا ہے، اس حملے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر   شہید ہوگیا، گولی لگنے سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

 پولیس کے مطابق اے ایس آئی پر فائنرگ کا واقعہ  نوشہرہ میں خشکی روڈ پر ہوا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی الیاس خان شہید ہوگئے۔

شہید  الیاس خان تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تعینات تھے، ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔  گولی لگنے سے  ان کی گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کی گئی۔ 

جنازہ میں پولیس، آرمی، ضلعی انتطامیہ ، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید کی تدفین آبائی علاقے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

گزشتہ کئی روز سے خیبر پختونخوا میں پولیس پر تواتر کے ساتھ دہشتگرد حملے ہو رہے ہیں۔ 

غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  ---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
  • بلوچستان کی ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والےمیجر انور کاکڑ دہشتگرد حملے میں شہید
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • خیبر پختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
  • خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی
  • خیبر پختونخوا میں انوکھی واردات، چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لے اُڑے
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا