اسرائیلی حکومت کا جارحانہ رویہ مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے مستقل خطرہ ہے، کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم، صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے، غزہ میں 48 ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کئی لاکھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی آشیرواد سے اسرائیل نے ایک بار پھر نہتے اور معصوم شہریوں کا قتل عام کرکے ثابت کردیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد ریاست اسرائیل ہے، امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کو فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش اور امت مسلمہ کے حکمرانوں کی بے حسی و بزدلی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جماعت اسلامی سندھ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی قابض افواج کی جارحیت کے دوبارہ آغاز اور نہتے شہریوں کی آبادی والے علاقوں پر ان کی براہ راست بمباری کی مذمت کرتی اور اسے مسترد کرتی ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے، امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم، صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے، غزہ میں 48 ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کئی لاکھ ہے۔
کاشف سعید شیخ نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ اس وقت غزہ میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے، غزہ کی تمام عمارتوں جس میں ہسپتال، تعلیمی ادارے اور بجلی پانی کا انفراسٹرکچر شامل ہے مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے غزہ کی 27 لاکھ آبادی مکمل طور پر تباہی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، یہ ناقابل قبول ہے کہ اسرائیل خطے میں ایک نئے تشدد کے سلسلے کو جنم دے رہا ہے، اسرائیلی حکومت کا جارحانہ رویہ مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے مستقل خطرہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسلامی ممالک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کریں تاکہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی عوام کے مسائل میں کمی ممکن ہوسکے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ 21 مارچ کو کراچی تا کشمور امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے. شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا.
شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.
آزادی پسند کشمیری رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ انتقال کر گئے
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، مسئلہ فلسطین اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا فقید المثال استقبال ، ریاض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، مختلف شعبوں میں تعاون پرباضابطہ پیش رفت متوقع
ملاقات میں پاک ،سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک بار پھر مذمت کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا، پاکستان مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایشیا کپ، شاہین آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے امارات کو ہدف دے دیا
مزید :