پی ٹی آئی کا مینارپاکستان پرجلسہ ہو گا یا نہیں ؟حکومت نےفیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی پیش ہوں گے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت پی ٹی ا ئی کی اجازت
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کا 22واں قافلہ روانہ کر دیا۔
امدادی سامان خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مصر کے راستے غزہ بھیجا گیا۔ اس کھیپ میں آٹا، چاول، مکئی، ریڈی ٹو ایٹ پیکٹ، کوکنگ آئل اور فروٹ کاک ٹیل شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
مجموعی طور پر پاکستان اب تک غزہ کے لیے 2127 ٹن امدادی سامان بھیج چکا ہے۔
اس موقع پر ایئرپورٹ پر رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الخدمت فاؤنڈیشن این ڈی ایم اے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف