جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔
جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
حافظ حسین احمد نے اختلافات کے بعد جے یو آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم دسمبر 2022 میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وہ پھر سے جے یو آئی کا حصہ بن گئے تھے۔
وزیراعظم کا اظہار تعزیت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما و سینئیر سیاستدان حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، حافظ حسین احمد ایک مدبر سیاستدان تھے، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے، آمین۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ حسین احمد اہل خانہ
پڑھیں:
دنیا کے معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن چارلس کوست 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سابق اولمپک چیمپئن اور فرانسیسی سائیکل سوار چارلس کوست (Charles Coste) 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق فرانس کی وزیرِ کھیل مارینا فیراری نے کی۔
مارینا فیراری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لندن اولمپکس کے طلائی تمغہ یافتہ چارلس کوست کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ سنی۔ وہ 101 برس کی عمر میں کھیلوں کی ایک عظیم میراث چھوڑ گئے ہیں۔
چارلس کوست نے 1948 کے لندن اولمپکس میں ٹیم پرسوٹ سائیکلنگ ایونٹ میں فرانس کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں مشعل بردار کے طور پر بھی شریک ہوئے تھے۔
8 فروری 1924 کو پیدا ہونے والے چارلس کوست کا سائیکلنگ کیریئر دوسری عالمی جنگ کے باعث کچھ عرصہ رکا رہا، مگر جنگ کے بعد انہوں نے دوبارہ کھیل کا آغاز کیا۔
انہوں نے 1947 میں فرانسیسی قومی چیمپئن شپ جیتی، اور اگلے ہی سال لندن اولمپکس میں برطانیہ کو سیمی فائنل اور اٹلی کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
جنوری میں ہنگری کی جمناسٹ ایگنس کیلیٹی کے انتقال کے بعد چارلس کوست دنیا کے سب سے معمر زندہ اولمپک چیمپئن تھے، جو اب 101 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو الوداع کہہ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چارلس کوست کھیل معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن