محمد رضوان نے بولنگ شروع کردی، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بولرز کی ناقص کارکردگی پر خود گیند بازی کا میدان سنبھال لیا۔
نیوزی لینڈ میں نیٹ پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان بولنگ کرتے نظر آئے اور انہوں نے شاندار بولنگ کر کے کھلاڑی کو آؤٹ بھی کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کو بالخصوص بولنگ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
تنخواہوں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئیں۔
اضافی چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سموگ اور کورونا کے دوران چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہ میں سے کنوینس الاونس کاٹ لیا گیا۔
کٹوتیاں اساتذہ کی اپریل کی تنخواہوں میں سے کی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ نے کٹوتیوں کے حوالے سے اساتذہ کو الرٹ جاری کردیا۔اضافی چھٹیوں کی مد میں تنخواہوں میں سے پانچ سے سات ہزار روپےتک کٹوتیاں کی گئی ہیں۔کنوینس الاونس کی کٹوتیوں پر اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔