کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والے ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پولیس نے عبوری چالان جمع کرادیا جبکہ کیس میں ملزم بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

کراچی جنوبی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار ہے، جنہیں 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کندھے پر سیاہ رنگ کا ہینڈ کیری بیگ لٹکایا ہوا تھا اور ان کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا ہے اور دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ 

عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ 2014 سے چرس کا نشہ کررہا ہے، بازل اور یحییٰ ویڈ کورئیر سروس کے ذریعے مجھے بھیجتے ہیں اور دونوں ملزمان بیرون ملک سے ویڈ منگواتے ہیں۔

عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم بازل کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے گھر پر تلاش کیا گیا مگر ملزم نہیں ملا۔

پولیس نے کیس کی تفتیش کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزم ساحر کا موبائل فون پنجاب فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم یحییٰ کا نام ناکافی شواہد کی وجہ سے کالم ٹو میں رکھا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عبوری چالان ہے کہ ملزم گیا ہے کہ

پڑھیں:

شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں

اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے 37 اڈوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر 267 گھروں کی تلاشی لی گئی۔

کارروائی کے دوران 580 مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی جن میں سے 37 افراد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا

پولیس کے مطابق سٹی زون میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

آپریشن کے دوران 17 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں تمام زونل ایس پیز نے بھرپور شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پکڑی گئی منشیات اور شراب کی بھاری تلف کر دی گئی
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
  • دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم
  • پاکستان میں منشیات فروشوں کے رابطے کس ملک کے سمگلروں سے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار