بلوچستان: شمالی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک ہے۔
ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران صوبے کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اضلاع میں
پڑھیں:
یمن میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ ،68افرادجاں بحق،درجنوں لاپتا
صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے ساحل پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز یمن کے جنوبی صوبے ابیان کے ضلع احور کے قریب بحیرہ عرب میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 68 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا اور متاثرہ کشتی میں 150افراد سوار تھے، حادثے کے بعد 10 افراد کو بچایا جاچکا ہےاور درجنوں لاپتا ہیں۔
Post Views: 4