یوگنڈا: کیتھولک پادری کے مبینہ تشدد اور قید کے بعد 14 سالہ لڑکا ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
یوگنڈا کے علاقے بوسوگا نارتھ میں ایک افسوسناک واقعے نے عوام کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا، جہاں ویسونیری کیتھولک پیرش کے 33 سالہ پادری فادر سلور اوووری پر الزام ہے کہ انہوں نے 14 سالہ جوزف کیریا کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چرچ کے اسٹور میں بند کر دیا، جس سے لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔ پادری نے چند دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کیا۔
مزید پڑھیں: امریکی پادری 18 برس بعد چینی جیل سے رہا، ’جرم‘ کیا تھا؟
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پادری کے کمرے سے 5 ملین یوگنڈا شلنگ چوری ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ لڑکے کو مشتبہ قرار دے کر اس پر تشدد کیا گیا اور رات بھر قید رکھا گیا۔ اگلی صبح وہ بے جان حالت میں ملا۔
مزید پڑھیں: تحفے میں ملنے والے قرآن نے آسٹریلوی پادری کی زندگی کیسے بدلی؟
فادر اوووری اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے، جبکہ جوڈیشل پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی؛ گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر زیر حراست
کراچی:نیو کراچی خمیسہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو تشدد کرنے کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسہ گوٹھ کبریٰ مسجد کے قریب گھر سے 22 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ شکیلہ زوجہ وزیر کے نام سے کی گئی تاہم فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں کیا جا سکا، وجہ موت کا تعین کرنے کے لیے جاں بحق ہونے والی خاتون کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔
ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر رضوان قریشی کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے تشدد کر کے قتل کیا ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر وزیر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم مقدمہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔