2025-08-06@03:59:34 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«سیاہ ترین دن ہے»:

    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔  یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کے آئینی حقوق پر شب خون مارا اور ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے دباؤ، جبر اور طاقت کے ذریعے...
    آج 5 اگست 2025 کو کشمیری عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری چھٹے یومِ استحصالِ کشمیر کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ یہ دن اس سانحہ کی یاد دلاتا ہے جب 2019 میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔ 5 اگست 2019 کو کیے گئے ان اقدامات کو کشمیری عوام، پاکستان اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبرداروں نے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا۔ ان فیصلوں کے بعد لاکھوں اضافی بھارتی فوجی وادی میں تعینات کیے گئے، کشمیری قیادت کو قید یا...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ...
    پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جون 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، یہ فارم 47 کی جعلی اسمبلیاں ہیں، ان کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کل جو آئینی بینچ کا فیصلہ آیا ہے، انتہائی مایوس کن ہے،آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے۔ پاکستان کی جوڈیشری بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہے.عدلیہ سے...
    پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے ، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا، یہ نظرثانی کیس مہینوں عدالتوں میں چلتا رہا۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی...
     راؤ دلشاد :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل سا منے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے،ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ،100 جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے،پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں،معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،انڈین میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے،بھارتی فورسز پاکستانی فورسز سے زلت آمیز شکست کھارہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ تاریخ رقم کررہی ہیں،پاک فضائیہ نے 5بھارتی طیارے مار گرائے اسکی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا کررہا...
    لیاقت بلوچ— فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے۔ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچرہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گبے بیان میں کہی ہے۔ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہونے سے عوامی اعتماد زیرو لیول پر آ گیا ہے۔
    ملک کے طول و ارض میں خان اور ان کے سہولت کاروں کے خطوط کے چرچے، گزشتہ دنوں خان کا ایک خط سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز کے ذریعے منظر عام پر آیا اور اب تک موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ بنیادی سوال کس کے ایڈریس پر بھیجا؟ کسی نے دیکھا پڑھا نہ سنا، کیسا جواب کس کو جواب ’’ایک طویل خامشی سب کے جواب میں‘‘ مخصوص شخصیت کے نام ہوتا تو بھی قاصد کو کہہ کر لوٹا دیا جاتا جہاں سے لائے ہو وہیں لے جائو، طاقت کے مرکز میں زیرک لوگ بیٹھے ہیں۔ ’’خط کا مضمون بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر‘‘ مگر خط کسی کے ہاتھ نہ آیا، خان کے بیرون ملک سے ہینڈل کیے جانے...
    کراچی: تحریک انصاف کے تحت یوم سیاہ کے موقع پر پریس کلب کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے
    امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجیدالیکن میں دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
    وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ 1971ء  میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے  اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی عوام کے لیے پیغام ہے۔ 8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منارہے...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کال پر آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر مسلط کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر اور 9 مئی میں ملوث حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے، جوڈیشل کمیشن سے ہی تمام مجرم کیفرِ کردار تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف یومِ سیاہ منا رہی ہے، فارم 47 کی نااہل حکومت نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال پر آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف یومِ سیاہ منا رہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر مسلط کر دیا گیا ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کل کے جلسے کیلئے پارٹی کو 50 لاکھ روپے کا فنڈترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سرفراز مغل نے کہا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 50 لاکھ روپے...
    حیدرآباد گسٹا کی جانب سے نائلہ سمو ں کیخلاف اساتذہ سیاہ پٹی باند ھ کر احتجاج کررہے ہیں
     لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’یوم سیاہ‘ منا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کو ہر سال کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے، قابض فوج نے سڑکوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ کی مناسبت سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہے، دارالحکومت کے برہان وانی چوک میں بڑی تعداد میں شہری احتجاج میں شریک ہیں، احتجاج کے دوران بچوں نے سیاہ جھنڈے لہرا کر بھارت مخالف نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ بھارت غاصب اور جارح...
    اسلام آباد،مظفرآباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے قبضے کیخلاف کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر دیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ، کشتواڑ میں انتظامیہ نے 11 کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں ۔یوم سیاہ پر آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ، اس دن کا مقصد عالمی برادری کو...
    کشمیری باقرخانی کشمیر کی اہم سوغات ہے اور کشمیر کے ہر شہر میں تیار کی جاتی ہے۔ عام طور پر کشمیری باقر خانی صبح کے ناشتے میں اور شام کی چائے کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ لوگ کشمیری باقرخانی کو اندرون اور بیرون ممالک اپنے عزیز و اقارب کے لیے بطور تحفہ بھی بھیجتے ہیں، اس کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی دستر خواں کی زینت بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے جہاں شادی بیاہ کی دلچسپ قدیم روایات اب بھی زندہ ہیں باقرخانی تندور میں ہلکی آنچ پر پکاتی جاتی ہے،یہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مختلف طریقوں سے تیار کی جاتی ہے۔ باقرخانی تیار کرنے میں میدے، انڈے، گھی، تل، خشخاش اور تیل کا...
۱