Jang News:
2025-12-12@02:49:10 GMT

آزاد کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

آزاد کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے

---فائل فوٹو 

27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے سری نگر میں فوج اتار کر کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

یومِ سیاہ کی مرکزی تقریب مظفرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کمپلیکس میں منعقد ہوگی، تقریب میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت، سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔

آزاد کشمیر میں مقیم کشمیری پناہ گزین بھی یومِ سیاہ کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

بھارتی افواج نے سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا: نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار

مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کے سیاہ دن کو یاد رکھا جائے گا۔

تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر ڈپٹی کمشنرز کی زیرِ نگرانی یومِ سیاہ کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر جاری اپنے بیان میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے، 27 اکتوبر 1947ء کے سیاہ دن کو یاد رکھا جائے گا۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی قبضے کے 78 برس بعد بھی کشمیری عوام ظلم و جبر کا شکار ہیں، بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (امریکا ) کی حیثیت سے نامزد سفیر کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلے میں مزید استحکام آئے گا۔ نامزد سفیر لگن اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کیلئے خدمات جاری رکھیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کو یادداشت پیش کی
  • مظفر آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جنگی کیخلاف پاسبان حریت کے زیراہتمام ننگے پائوں احتجاجی مارچ کیا جارہاہے
  • اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر‘ اماراتی و امریکی سفارتکاروں کی ملاقاتیں‘ باہمی امور پر گفتگو
  • معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی بحث کا موضوع بن گیا ہے، وفاقی وزیر
  • 25 سال بعد بسنت کی واپسی، روایتی تہوار جوش وخروش سے منایا جائے گا
  • جیکب آباد،سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ میں رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی
  • جنت نظیر وادی آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار