8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ 1971ء میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی عوام کے لیے پیغام ہے۔ 8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں نے ووٹ دیا، اس منڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 1971ء میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 8 فروری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ ہم سب نے پاکستان، جمہوریت اور آئین کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستانی جہاں جہاں بھی ہیں، وہ 8 فروری کو نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے مقام پر جلسہ ہے، تمام پاکستانیوں کو آنا ہے۔ 8 فروری کو پیغام دینا ہے کہ ہم حق لینا بھی جانتے ہیں اور حق چھین کر لینا جانتے ہیں۔ ہم نے ایمان، یقین کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر ختم کیا جائے، بنگلادیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ بھی ظلم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پاکستان کو رہے ہیں
پڑھیں:
فضائی حدود بند کرنے سے بھارت کو کیا نقصان ہوگا؟
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جس سے بھارت کو خاصا مالی نقصان
بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری
یہ فیصلہ بھارت کے لیے بہت اہمیت کا حامل اس لیے ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارت کے لیے مختصر ترین فضائی راستہ ہے چاہے بھارت سے پرواز روس جائے یا یورپ، کنیڈا یا امریکا کا رخ کرے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ فیصلہ بھارت کے لیے بہت اہم ہے کیوں کہ بھارت کا فضائی راستہ پاکستان سے ہو کر جاتا ہے اور یہ مختصر ترین راستہ ہے چاہے روس جانا ہو یا امریکا، یورپ یا کنیڈا جانا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان کی جانب سے حدود بند کرنے کا اثر یہ ہوگا کہ بھارت کو گھوم کر جانا ہوگا جس سے اس کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ اس کے وقت کا بھی خاصا ضیاع ہوگا۔
عبداللہ خان کے مطابق بھارت کی زیادہ تر پروازیں پاکستانی حدود استعمال کرتی ہیں اور اب نئی صورت حال کے پیش نظر اس کی پروازوں کے اوقات میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوگی اور ایک گھنٹہ تاخیر کا مطلب ہے کہ اتنا ہی ان کا فیول
ضائع ہوگا۔
مزید پڑھیے: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا تو پاکستان شملہ معاہدہ توڑ سکتا ہے، وزیرخارجہ
انہوں نے بتایا کہ ایک اضافی ایک گھںٹے میں 2200 گیلن فیول اضافی لگ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر 4 یا 5 ڈالر کا ایک گیلن ایندھن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فی فلائٹ 7 یا 8 ہزار ڈالر خرچ بڑھ جائے گا۔
ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی عبدالقادر کے مطابق بھارت کے فضائی اخراجات میں اضافہ ہوگا کیوں کہ بھارت کا فضائی راستہ پاکستان سے ہو کر جاتا ہے اور بندش کی صورت میں انہیں گھوم کر جانا پڑے گا جو کہ اخراجات میں اضافے کا باعث ہے۔
عبدالقادر نے کہا کہ دہلی اور ممبئی سے یورپ جانے والی پروازیں شدید متاثر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ وسطی ایشیا، شمالی امریکا کی پروازیں متاثر بھی ہوں گی جبکہ ایئر انڈیا، وسٹارا ایئرلائن اور انڈیا کا بین
الاقوامی آپریشن متاثر ہوگا۔
مزید پڑھیں: نریندر مودی کا طیارہ پاکستان میں، غیر ملکی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں آتے وقت کیا کرتے ہیں؟
ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ان پروازوں کو اپنا روٹ تبدیل کرکے بحیرہ عرب، ایران اور چین کی طرف منتقل کرنا ہوگا جس سے وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن زیادہ لگے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت کو نقصان فضائی حدود فضائی حدود کی بندش