جعلی مقابلے، نام نہاد فالس فلیگ آپریشن مہادیو بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
پہلگام ہو یا مہادیو فالس فلیگ آپریشن، مودی کے سیاسی ایجنڈے کو سہارا دینے کی ناکام کوشش جاری ہے۔
مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے ایک دن قبل جعلی مقابلے کیے گئے، تاہم سیاسی اسٹیج تیار کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔
مودی سرکار نے ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے نیا فالس فلیگ آپریشن رچا دیا۔ فالس فلیگ حملے اور آپریشن، ہندوتوا سرکار کی ریاستی پالیسی بن چکے ہیں۔
آپریشن سندور پر پارلیمانی بحث سے ایک دن قبل پہلگام حملے کے دہشتگرد ہلاک ہو جانا محض اتفاق نہیں ہے۔ بھارت میں ہر فالس فلیگ کے پیچھے ایک سیاسی بحران یا الیکشن قریب ہونا محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔
گودی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ کر پاکستان دشمنی کا ثبوت دے دیا۔
بھارتی میڈیا وی آن نیوز کے مطابق آپریشن مہادیو میں بھارتی فوج نے پہلگام حملے سے منسلک تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سری نگر کے قریب کارروائی میں مارا گیا ایک مقامی شخص دہشتگردوں کا سرغنہ تھا، فوج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کے ساتھ بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا۔
وی آن نیوز کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سوویت ساختہ اے کے-47 رائفل، امریکی ساختہ کاربائن، 17 رائفل گرینیڈ اور دیگر ساز و سامان شامل ہے، حسب روایت دہشتگردوں کی شناخت اور شواہد سے پہلے ہی مودی سرکار نے اسلحے اور دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ دیاْ
لوک سبھا میں عسکری ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان پر الزام تراشی مودی کا حربہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری کی گئی ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر میں واضح ہے کہ ان کے پاس موجود ہتھیار ہی غیر فعال تھا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ رائفل کی بیرل میں کپڑا موجود، حقیقی مقابلے میں ایسا غیر فعال ہتھیار کیسے ہو سکتا ہے؟
بھارت کو فالس فلیگ ڈراموں کے لیے بہتر اسکرپٹ رائٹرز چاہئیں، ایسی غلطیاں بھارتی سازش بے نقاب کر دیتی ہیں۔ پرانے جعلی مقابلوں کی تصاویر مودی کی تقریر سے ایک دن پہلے جاری کرنا مودی کی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ہے۔
اگر دہشتگرد پاکستانی تھے تو ان کے شواہد عالمی فورمز پر کیوں پیش نہیں کیے جاتے؟
ہندوتوا سرکار کو عوام کی توجہ مہنگائی، بے روزگاری سے ہٹانے کے لیے ہمیشہ ’’سرحد پار دہشتگردی کے بیانیے‘‘ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ہر بار پرانی AK-47 دکھا کر دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا بھارتی نااہل خفیہ اداروں کی پرانی عادت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فالس فلیگ آپریشن کے لیے
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔