بنوں: سڑک کنارے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام‘ دہشتگردوں کیخلاف ڈرون سے کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بنوں (نامہ نگار) علاقہ نورڑ میں دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش پر ایکشن لیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو نقصان پہنچایا۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ نورڑ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی بروقت اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ کارروائی کے دوران ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور ان کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔ دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا ہے کہ بنوں پولیس ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹوکراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ چھاپہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔