غزہ میں زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی، ہسپتالوں کو مشکلات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پیرامیڈیکس کو گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران زخمیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیٹی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی حالیہ معطلی کی وجہ سے طبی سامان کے ذخیرے میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ ہسپتال کے کارکنوں کو متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شدت کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی تعداد
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ میں 2016 تا 2025 سولہ ہزار سے زائد کیس زیر التوا
پشاور ہائیکورٹ میں برسوں سے زیر التوا مقدمات کی تعداد خطرناک حد تک پہنچتے ہوئے 16 ہزار 40 ہو گئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سنگل بنچ میں زیر التوا کیسز کی تعداد 8 ہزار 404 ہے اور ڈویژن بنچ میں 7 ہزار 635 مقدمات تاحال فیصلے کے منتظر ہیں، رٹ پٹیشنز کی تعداد 5 ہزار 342 ہے جن پر تاحال سماعت نہیں ہوسکی۔سول ریویژن کے 2 ہزار 767 مقدمات التوا کا شکار ہیں، توہین عدالت کے 500 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، بریت کے 972 کیسز اور عمر قید کے 255 کیسز بھی ابھی تک حل طلب ہیں۔ سزائے موت کی 34 اپیلیں اور راہداری ضمانت کی 102 درخواستیں کئی سالوں سے زیر التوا ہیں، الیکشن سے متعلق 4 اپیلیں اور 14 درخواستیں بھی سماعت کی منتظر ہیں۔دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2015 تک زیر التوا مقدمات کی تعداد صرف 438 تھی تاہم 2016 سے 2025 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 15 ہزار 602 ہو گئی۔