امارات میں محمد بن زاید ہیومینٹیرین امپیکٹ فاونڈیشن کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات نے محمد بن زاید ہیومینٹیرین امپیکٹ فاونڈیشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جس کا کام انسان دوستی، خیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو ترویج دینا ہوگا۔ یہ ادارہ انسان دوستی، رفاہی اور ترقیاتی کاموں کی ثقافت کو فروغ دے گا اور متاثرہ افراد کو امداد اور ریلیف فراہم کرے گا۔
اس کے ساتھ یہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے پر بھی کام کرے گا۔محمد بن زید فاونڈیشن فار ہیومینٹیرین امپیکٹ کے ذریعے اگلے پانچ سالوں میں امارات ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطی کے ممالک سمیت 50 سے زائد ملکوں میں اپنے پروگرام کو 500 ملین سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
اس کا مقصد امارات میں موجود خیراتی اقدامات کو توسیع دینا ہے۔
فاونڈیشن کی حکمت عملی انسانی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرے گی۔ عالمی صحت کی ترجیحات کی حمایت کی جائے گی۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے مواقع فراہم کرنا بھی فاونڈیشن کے مقاصد میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور ان کی خوشحالی کے حصول کے لیے امید افزا حل پیش کرنے میں سرمایہ کاری کرکے عالمی صحت اور سب کے لیے جامع ترقی کے شعبے میں پائیدار کوششیں کی جائیں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نائن ڈیو کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، کمشنر کوہاٹ مُعتصم بااللہ شاہ اور ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں ڈپٹی کمشنر کرم، ضلعی پولیس افسر کرم اور گرینڈ جرگہ کے ہمراہ مقامی عمائدین سے تفصیلی بات چیت کی، جس میں فریقین نے کوہاٹ امن معاہدے کی تکمیل میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنے کا یقین دلایا اور ایک ہزار کے لگ بھگ مورچے مسمار کرنے پر تمام حکومتی اداروں کا شُکریہ ادا کیا۔
معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا، ضلع میں جاری دیگر سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کوہاٹ اور ضلعی محکموں کا جائزہ اجلاس اور مختلف علاقوں کے دورے جاری رہیں گے، توقع ہے کہ ضلع کرم میں مجموعی امن کی حالت مزید بہتر ہو کر معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔