پاکستان سٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس تاریخی بلندی کو چھو گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس نے تاریخ نئی بلندی کو چھو لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج کاروباری روزکے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 273 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس رہی تھی۔
واٹس ایپ کا میسجز کے حوالے سے اہم تبدیلی کرنیکا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 76 ہزار 45 ارب روپے ہوگئے، اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، دستاویز کے مطابق حکومت کا مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے ہوگیا، وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ مئی 2025 تک 22 ہزار 585 ارب روپے رہا۔
دستاویز کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ 7 ہزار 131 ارب روپے بڑھا، مئی کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 1109 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
سپین کے ایئر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد ہنگامی صورتحال، 18 افراد زخمی
دستاویز کے مطابق جون 2024 سے مئی 2025 کے 11 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ8 ہزار 312 ارب روپے بڑھا، مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 76 ہزار 45 ارب روپے رہا۔
اپریل 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے تھے، جون 2024 تک مرکزی حکومت کے قرضوں کا حجم 68 ہزار 914 ارب روپے تھا، مئی 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 67 ہزار 733 ارب روپے تھے۔
مزید :