Daily Ausaf:
2025-04-25@11:29:12 GMT

مقروض یا امیر ترین ملک

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

(گزشتہ سےپیوستہ)
یہاں تو ہر گلی کوچے میں کئی کئی دکانیں کپڑے دھونے والوں کی موجود ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس لٹانے کے لیے کس قدر دولت ہے۔ بڑے گھرانوں کی بات تو الگ رہی، چھوٹے چھوٹے علاقوں میں گھروں میں کام کرنے کے لیے کئی کئی ملازمین رکھے جاتے ہیں پھر سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے اخبارات اور تمام سیاسی لیڈر ملک کے طول وعرض میں مہنگائی کا بڑا شور شرابہ کرتے نظر آرہے ہوتے ہیں لیکن میں نے سروے کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کسی بھی دکان پر کوئی شے اس لیے فروخت ہونے سے نہیں رہ جاتی کہ اس کی قیمت زیادہ ہے، چاہے وہ کتنی ہی غیر اہم یا اہم چیز کیوں نہ ہو، اس کے خریدار موجود نظر آرہے ہوتے ہیں۔ معاشیات کے استاد کی حیثیت سے میں خوب اچھی طرح جانتا ہوں کہ ہمارے لیے وہی چیز مہنگی ہوتی ہے جو ہماری قوت خرید میں نہ آسکے جسے ہم خرید نہ سکیں۔ آپ کے پاکستان میں لوگ جس طرح رہتے ہیں، خرچ کرتے ہیں، اس سے قطعی یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کوئی غریب ملک ہے۔
جتنی رقم آپ کے اس ملک پاکستان میں مختلف قسم کی عیاشی اور تعیشات پر خرچ کی جاتی ہے، دنیا میں کسی اور ملک میں، میں نہیں سمجھتا کہ اس طرح خرچ کی جاتی ہو۔ کھانے، پینے اور رہنے پر بے پناہ یہاں خرچ کیا جاتا ہے۔ معاف کیجئے گا، آپ کے ملک میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے، ذاتی نمود ونمائش کے لیے فضول خرچ کیا جاتا ہے۔ میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ اگر آپ لوگ منصوبہ بندی سے خرچ کریں تو آپ کو قطعی کسی سے کسی بھی قسم کا نہ تو قرضہ لینا پڑے نہ کسی کی برتری تسلیم کرنا پڑے۔ میں تو حیران ہوں کہ آپ کے حکمراں بھی بڑی فضول خرچی کرتے ہیں۔ آپ کی حکومت میں مرکزی اور صوبائی سطح پر بے شمار وزیر، وزیر مملکت اور پھر ان پر طرّہ یہ کہ ان کے مشیران بھی ہوتے ہیں، جبکہ اب بھی یورپی ممالک اور تمام ترقی یافتہ ممالک میں نہ تو اس قدر وزیر ہوتے ہیں نہ اس قدر وزارتیں ہوتی ہیں۔
آپ کی حکومت نے بِلا ضرورت اور بِلا جواز سیکڑوں قسم کی وزارتیں بنا کر اپنے اخراجات میں بے پناہ اضافہ کیا ہوا ہے۔ مثلاً آپ کے شعبے سے متعلق ہی ایک بات آپ کو بتاتا ہوں کہ یہاں تقریباً تمام سرکاری دفاتر میں مختلف اخبارات سرکاری طور پر مہّیا کئے جاتے ہیں جبکہ دفاتر تو اخبار بینی کے لیے نہیں ہوتے، کام کے لیے ہوتے ہیں لیکن تمام افسران اور ماتحت پہلے تو آتے ہی تاخیر سے اور آتے ہی وقت کا ضائع کرتے ہوئے پہلے بہت سے خرافاتی عمل کرتے ہیں پھر اخبارات پڑھتے ہیں اس کے بعد ہی اپنے فرائض کو سر انجام دینے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں، ایسے ہی دیگر معاملات میں بے جا اخراجات کئے جاتے ہیں اگر مناسب طریقے سے اخراجات کئے جائیں اور تمام فضول خرچی روک دی جائے تو یقینا آپ خود کفیل ہوسکتے ہیں۔ آج کل آپ کے یہاں مختلف قسم کے ٹیکسوں کے حصول کے لیے حکومت نے مہم چلا رکھی ہے لیکن میرے سروے کے مطابق آپ کے لوگ ٹیکس دینے کی جگہ رشوت دے کر ٹیکس معاف کرانا یا کم کرانا پسند کرتے ہیں اور بعض اوقات مقررہ ٹیکس سے زیادہ رشوت دینے میں خرچ کر دیتے ہیں۔ رشوت، بدعنوانی اور کرپشن کا آپ کے یہاں بہت شور سنائی دیتا ہے لیکن اس کا تدارک نہیں کی جاتا اور ہو بھی نہیں سکتا کیونکہ یہاں کے لوگوں کے پاس پیسہ بہت ہے، ہر آدمی چاہتا ہے کہ جلد از جلد میرا کام ہو جائے چونکہ اس کی جیبوں میں پیسے بھرے ہوتے ہیں اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرکے فوراً سے پیشتر اپنا کام کرانا چاہتا ہے اور کرا بھی لیتا ہے پھر الزام دیتا ہے کہ کام کرنے والے کو کہ پیسہ لیے بغیر کام نہیں کرتے، اگر تمام لوگ آپ کے ملک کے یہ فیصلہ کرلیں کہ آج سے کسی کو بدعنوانی یا کرپشن کے لیے کوئی رشوت نہیں دیں گے تو پھر وہی لوگ جو آج بغیر پیسوں کے کام نہیں کررہے، وہ اپنی نوکریاں بچانے کے لیے بغیر پیسہ لیے کام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے لیکن اتنا صبر کون کرے گا۔ معاشیات کا اصول ہے جس چیز کی جتنی طلب ہوتی ہے اگر اس کی رسد اس قدر نہ ہوسکتی ہو تو اس کی قیمت از خود بڑھتی چلی جاتی ہے کیونکہ ہر خریدار اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہر وہ قیمت ادا کرنے پر تیار ہو جاتا ہے جو طلب کرنے والا طلب کررہا ہوتا ہے، یہی سبب ہے قیمتوں میں اضافے کا اور اگر کوئی چیز مہنگی ہوتی ہے اور خریدار اسے نہیں خریدتے تو پھر تمام دنیا میں آپ دیکھتے ہیں کہ تاجر اُن کو اونے پونے یا پھر بطور سیل فروخت کرتے ہیں کیونکہ انہیں خوف ہوتا ہے کہ اگر اب بھی کم قیمت کرکے نہ فروخت کیا گیا تو پھر یہ چیزیں فروخت ہونے سے رہ جائیں گی اور ان میں لگا ہوا سرمایہ ڈوب جائے گا لیکن اگر خریدار اسے اس کی طلب کردہ قیمت پر خریدتا رہتا ہے تو پھر وہ کیونکر کم دام کرکے اپنی چیز فروخت کرے گا۔ آپ کے ملک کا مسئلہ ہی یہی ہے کہ لوگوں کے پاس سرمائے کی کمی نہیں، بس وہ اسے خرچ کرتے چلے جارہے ہیں، جائز یا ناجائز کا تصّور رہا ہی نہیں پھر آپ کے یہاں سب سے بڑی کمی ملکی اور قومی ضمیر کی ہے، سب لوگوں کو ملک و قوم کی نہیں صرف اور صرف اپنی ذات کی فکر ہے، ملک ڈوبتا ہے تو ڈوبتا رہے۔ ہم کیوں کسی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ اوپر سے لے کر نیچے تک خرابی ہی خرابی پھیلتی جارہی ہے اور اس کا علاج کوئی نہیں کررہا۔‘‘
باتیں تو انہوں نے اور بھی بہت سی اور بھی کیں جو بہت ہی تلخ تھیں لیکن ہم جواب دینے کی پوزیشن میں ہرگز نہیں تھے اس لیے کہ یہ سب وطنِ عزیز میں ہو رہا ہے۔ تاویل سے ہٹ کر کیا واقعی مِن حیث القوم ہمارے پاس ان باتوں کا کوئی جواب ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہوتے ہیں کرتے ہیں ہوں کہ کے لیے خرچ کی تو پھر

پڑھیں:

کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کل 26 اپریل (ہفتہ) کی ہڑتال اسرائیل، بھارت اور امریکا پر مشتمل مثلث کے خلاف ہے، قوم متحد ہو کر پیغام دے کہ وہ ان تینوں سے نفرت کرتی ہے‘ شیطانی ٹرائی اینگل پوری دنیا میں بدامنی کا سبب ہے۔ پشاور میں آل تاجران غزہ یکجہتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے آبی جارحیت کی، پاکستان عالمی عدالت سے رجوع کرے، عالمی برادری مودی حکومت کے یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے، ہندوتوا سرکار مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں سمیت بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے خلاف ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کے خلاف پوری قوم کو متحد کرے۔ امیر جماعت اسلامی کے پی عبدالواسع، امیر پشاور بحراللہ خان، صدر پاکستان بزنس فورم کاشف چودھری، صدر سرحد چیمبر آف کامرس فضل مقیم اور تاجروں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ امیر جماعت نے کہا کہ 26اپریل کو پہیہ جام کے لیے ٹرانسپورٹر سے بھی رابطے کررہے ہیں، ملک بھر میں شٹرڈائون کے ساتھ پہیہ جام بھی ہو گیا تو دنیا کو مزید واضح پیغام جائے گا۔ تاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ مکمل یکسوئی سے ہڑتال کریں، اسرائیل گزشتہ ڈیڑھ برس سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ہماری بدقسمتی کہ 57اسلامی ممالک کا حکمران طبقہ اس ظلم پر خاموش ہے، مسلم حکمران امریکا کی جانب للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، انھیں صرف اپنا اقتدار عزیز ہے۔ انھوں نے کہا کہ حماس نے پوری انسانیت کو مزاحمت کا درس دیا، اسرائیل کو فائدہ کو پہنچانے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، حکمرانوں پر پریشر بڑھایا جائے، انھوں نے کہا کہ حکومت بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے رابطے کرے، سیاسی ورکرز اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
  • اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • اگر صوبے کو پانی میں حق نہیں ملتا تو ہم سندھ کے ساتھ ہیں، علی امین
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • تین سنہرے اصول