فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینسر ہیپاٹائٹس سمیت چار بیماریوں کی ادویات گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں، کینسر کے مریضوں کی ادویات تو پی ٹی آئی نے بند کر دی تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 10 لاکھ روپے کا ڈائیلائسز کارڈ مریضوں کو مل رہا ہے، نیا پاکستان منصوبے میں 3 سال میں صرف 600 گھر بنے، اس کی تعمیرات کرنے والا ہی بھاگ کیا کیونکہ ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹریکٹر اور سپر سیڈز کسانوں کو دیے، کسانوں سے خیرات کے نام پر 500 سو روپے بزدار نے ہتھیائے، ورلڈ بینک پروگرام کے تحت 3 سو روپے کسانوں کو دینے کے لیے کسان کارڈ بنوائے، کسان کارڈ پہلے بھی نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں شروع کیا تھا، 10 ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو دیے جا چکے ہیں۔

تحریک بائیکاٹ کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک تحریک بائیکاٹ ہے، جس کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ون شہباز شریف نے بنایا تھا، بزدار حکومت میں دو کسانوں کو ٹھوکر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیے جا چکے ہیں، کسانوں نے ان کے کارڈز لیے ہی نہیں تھے، 7 ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکیں پنجاب میں بنائی جا چکی، تحریکِ انصاف کے رنگ کرنے سے پراجیکٹ ان کا تو نہیں ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور پریس کلب کو دو کروڑ روپے بزدار دور میں دیے گئے تو ہم نے 200 فیصد گرانٹ دی، جو ملک کے خلاف سازشیں کرتی ہو وہ سیاسی جماعت نہیں ہو سکتی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نشئیوں کے لیے اڈے پناہ گاہ بنائے، منشیات والے افراد کا بہت خیال ہوتا تھا ان کو، ان کے لیے پناہ گاہوں کا اہتمام کیا تھا، شوکت خانم بھی آپ نے ہمارے پیسوں سے بنایا تھا، آپ نے پاکستانی قوم کو پاگل بنا کر پیسے لیے تھے۔

ان کا کہنا ہے شوکت خانم اسپتال کے لیے نوازشریف نے زمین اور 50 کروڑ روپے میاں شریف نے دیے، نوازشریف کینسر اسپتال کی 5 منزلیں کھڑی ہو چکی ہیں۔

مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر دیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں کورونا کے ایک ایک بیڈ پر ڈیڑھ لاکھ روپے لگائے، اس کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں، بانیٔ کو پاکستان کو سری لنکا بنانا، ڈیفالٹ کروانا سازشیں کرنا ہی اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمد خان بھچر کی عینک کا نمبر تبدیل کرواؤ، جھینگا فارمنگ کے تحت جھینگا باہر بھجوا کر زرِمبادلہ بھی کما چکے، ہم اب احمد خان بھچر کو جھینگے بھجوائیں گے، پی ٹی آئی دور میں جھینگا فارمنگ کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کے 90 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کھانے والے مہاتما کچھ بھی جھوٹ بول سکتے ہیں، 10 لاکھ روپے آسان کاروبار پروگرام کے تحت دیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بخاری نے کہا ہے کہ اطلاعات پنجاب کسانوں کو کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن رانا شہباز نے ایوان میں کسانوں کے گھر چھاپوں کا معاملہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے کسانوں کی گندم نہیں خریدی جس سے کسان کا نقصان ہوا، پھر حکومت نے کہا اپنی گندم اسٹور کر لیں اور اب جب کسان نے گندم جمع کرلی تو کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس پر اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے معاملے کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کسان نے کسی جگہ گندم رکھی ہے وہاں ظاہر ہے کئی کسانوں نے رکھی ہوگی، اب اسی جگہ کو ذخیرہ اندوزی کہا جائے تو یہ مسئلہ ہے۔

اسپیکر اسمبلی نے سوال کیا کہ ایسی صورت حال میں کسان کہاں جائیں؟ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرے اور صوبائی وزیر ذیشان رفیق معاملے کو دیکھیں کیونکہ یہ مسئلہ بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کسان سے بائیس سو میں گندم خریدی گئی اور آج قیمت چار ہزار پر چلی گئی ہے، اس کو حکومت کو دیکھنا چاہیے اور گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہیں پڑنے چاہیں۔

اس پر پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے کسانوں کے گھروں پر گندم جمع کرنے کے معاملے پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

متعلقہ مضامین

  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
  • کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  • پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی
  • پنجاب اسمبلی میں شوگر مافیا تنقید کی زد میں کیوں؟
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری