مصطفی عامر قتل کیس: ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپا مار کر ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حلیہ بدل کر غیر ملکی شہری کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے کلفٹن تھانے کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی۔
عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث رہا، دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی، کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا تھا۔ ایس ایس پی ملی کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج درج کیا گیا تھا۔