زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی خوبرو سابقہ اداکارہ زیبا بختیار نے تیسری بار شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے اپنے شوبز کیرئیر، ماضی کی شادیوں، بیٹے کی پرورش اور صحت کے چیلنجز کے بارے میں گفتگو کی۔
بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے زیبا بختیار نے انکشاف کیا کہ جب میں کام کرنے کے لیے بھارت گئی تو پاکستانی میڈیا اور صحافیوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، خبریں پھیلائی گئیں کہ میں وہاں فلموں میں کام کروں گی اور قابل اعتراض مناظر شوٹ کروں گی۔
سابقہ اداکارہ نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہمیشہ اداکاری کرتی رہوں گی لیکن ایک بار جب میں شوبز میں آگئی تو میں نے کام جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔
خاندان میں کسی کو ذیابیطس نہیں تھی، مجھے ہوئی تو میں پریشان ہوگئی: سابقہ اداکارہ
دوران انٹرویو پہلی بار انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی بالی وڈ فلم ‘حنا’ کی ریلیز کے بعد ذیابیطس کی تشخیص ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خاندان میں کسی کو بھی ذیابیطس نہیں تھی، اس لیے جب مجھے تشخیص ہوئی تو میں بہت پریشان تھی۔
پاکستان میں سماجی توقعات پر بات کرتے ہوئے زیبا بختیار نے کہا یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ہیروئنز کی شادی نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کے بچے ہوتے ہیں، وہ صرف اس وقت تک ہیروئن ہوتی ہیں جب تک وہ غیر شادی شدہ ہوں، میں نے کئی کامیاب فلمی ہیروئنز دیکھی ہیں جن کا کیرئیر بغیر شادی کے ختم ہوا۔
گلوکار عدنان سمیع خان سے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دوست تھے، مجھے امید نہیں تھی کہ شادی کے بعد ہمارے درمیان مسائل پیدا ہوں گے، ہماری شادی ایک سال تک رہی تھی، بیٹے کی پیدائش ہوئی اور پھر طلاق ہوگئی جس کے بعد میں نے اس کی کفالت کے لیے قانونی جنگ بھی لڑی۔
یہ نہیں کہوں گی کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوبارہ شادی نہیں کی: زیبا کی گفتگو
جب ان سے دوبارہ شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوبارہ شادی نہیں کی، سچ یہ ہے کہ اگر مجھے شادی کے لائق کوئی اچھا آدمی مل جاتا تو میں شادی کر لیتی لیکن مجھے ایسا شخص کبھی نہیں ملا۔
اس سے قبل جولائی 2024 میں آمنہ حیدر عیسانی کے ساتھ انٹرویو میں زیبا نے انکشاف کیا تھا کہ عدنان سمیع خان سے میری دوسری شادی تھی اور میری پہلی شادی شوبز میں آنے سے 19 سال قبل ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ میری پہلی شادی بھی ایک سال کے بعد طلاق پر ختم ہوئی، اس کے بعد میں نے شوبز میں قدم رکھا اور جلد ہی گلوکار عدنان سمیع خان سے دوسری شادی کر لی لیکن یہ شادی بھی طلاق پر ختم ہوگئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زیبا بختیار نے انہوں نے بیٹے کی شادی کے تو میں کہ میں نے کہا کے بعد
پڑھیں:
کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
اسکرین گریبکراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دولہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔
پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغواء کیا تھا۔
دوسری جانب دولہے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کچھ تفصیل نہیں بتا سکتے۔
جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔
پولیس کے مطابق جہانزیب کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دولہے کے والد، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی، شادی کے روز وہ شام 6 بجے کورنگی نمبر چار پر واقعے سیلون جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا، شام تقریباً ساڑھے 7 بجے سیلون سے تنویر نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے۔
فون کال کے بعد جہانزیب کی تلاش شروع کی گئی، جہانزیب کا زیر استعمال موبائل فون بھی گھر پر موجود تھا۔