فیکٹ چیک : نجی ائیرلائن ہوسٹس پر تشدد کرنے والی خاتون سابق کمشنر کی نہیں بلکہ بینکر کی بیٹی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سوشل میڈیااور مین اسٹریم میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک حیران کن خبر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق کمشنر افتخار احمد جوگیزئی کی بیٹی نے نجی ائیرلائن کی ایئر ہوسٹس کودوران پرواز تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔ کیونکہ افتخار احمد جوگیزئی سابق کمشنر نہیں بلکہ ایک بینکر تھے۔
دعویٰسابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکا دے مارا، چہرے پر مکا لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون بہنے لگا جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔
حقیقتنجی ائیر لائن میں تماشہ برپا کرنے اور ڈیوٹی ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی سابق کمشنر کی بیٹی نہیں بلکہ ایک بینکر کی صاحب زادی ہیں۔ افتخار احمد جوگیزئی کا بینکنگ کے شعبے میں وسیع تجر بہ ہے اور کئی سالوں اس شعبے سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق بلوچستان کے معروف جوگیزئی خاندان سے ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق90 کی دہائی میں افتخار احمد جوگیزئی اہل خانہ کے ہمراہ لندن منتقل ہوگئے جہاں وہ نجی بینک میں ملازمت کرتے رہےاور پھروطن واپس لوٹ آئے۔ کچھ عرصہ کوئٹہ میں سرکاری بینک میں ملازمت کرنے کے بعد افتخار احمد جوگیزئی اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہوگئے۔ بینک سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد 2011 میں افتخار احمد جوگیزئی 3 سال کی مدت کے لیے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے صدر منتخب ہوئے جس کے بعد وہ مسلسل 5 بار بلا مقابلہ صدر منتخب ہوتے رہے ہیں ، متعلقہ نجی سوسائیٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد کے سیکٹر F-11میں واقع ہے جبکہ آج کل افتخار احمد جوگیزئی شعبہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہیں۔
فیصلہ : دعویٰ غلط ہے، سرکاری بینکر کو سابق کمشنر کوئٹہ ظاہر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔یاد رہے کہ ایئر ہوسٹس پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا۔ خبروں کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت عملے سے بدتمیزی کی ۔ طیارے میں داخل ہونے کے بعد جب خاتون فضائی میزبان نے صائمہ جوگزئی سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور کھانے کی میز بند کرنے کو کہا تو صائمہ جوگزئی آپے سے باہر ہوگئیں، انہوں نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور شورشرابہ کیا۔
مسافر کے اس رویہ کے متعلق فضائی میزبان نے کپتان کو آگاہ کیا جس پر کپتان کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارہ رن وے سے واپس لے آیا۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔ کپتان نے باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا لیکن صائمہ جوگزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔
اسی اثنا میں صائمہ جوگزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکا دے مارا۔ چہرے پر مکا لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون بہنے لگا جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔
فضائی میزبان کے زخمی ہوتے ہی اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا۔ تاہم واقعہ کے بعد بلوچستان انتظامیہ نے ایئرلائن انتظامیہ پر معاملہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ واقعہ کے بعد فوری طور پر کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے، انہوں نے اے ایس ایف سے صورتحال معلوم کر کے معاملہ رفع دفع کرنے کا کہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سابق کمشنر افتخار احمدجوگیزئی فیکٹ چیک نجی ائیرلائن ہوسٹس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیکٹ چیک نجی ائیرلائن ہوسٹس صائمہ جوگزئی کمشنر کوئٹہ خاتون فضائی کی بیٹی کے بعد کے لیے
پڑھیں:
شبر زیدی کے خلاف دو دن قبل درج ہونے والی ایف آئی آر ختم کیوں کرنا پڑی؟
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک اہم معاملہ سامنے آیا جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے اینٹی کرپشن سرکل، کراچی نے شبر زیدی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
اس مقدمے کے مطابق شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر (مئی 2019 سے جنوری 2020 کے درمیان) 16 ارب روپے سے زائد کے غیر مجاز انکم ٹیکس ریفنڈز کی منظوری دینے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کیخلاف مالی بے ضابطگیوں کا الزام، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا
ایف آئی اے کے مطابق شبر زیدی نے مبینہ طور پر ایف بی آر کے بعض افسران اور بینک حکام کے ساتھ ملی بھگت کی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے یہ بھاری ریفنڈز قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منظور کیے۔
تحقیقات کے نکات
تحقیقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن کمپنیوں کو یہ ریفنڈز جاری کیے گئے، ان میں کچھ ایسی کمپنیاں شامل تھیں جو ایف بی آر چیئرمین تعینات ہونے سے قبل شبر زیدی کی نجی آڈٹ فرم کی کلائنٹس رہ چکی تھیں۔
ایف آئی اے کے مطابق یہ لین دین مفادات کے ٹکراؤ کے زمرے میں آتا ہے۔ مقدمے میں شبر زیدی کے علاوہ ایف بی آر کے متعلقہ افسران اور بینکوں کے اعلیٰ عہدیداران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
کیس کی نوعیت اور تازہ پیشرفت
بنیادی طور پر یہ معاملہ اپنے سابق کلائنٹس کو غیر قانونی طور پر بھاری انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کے لیے اختیارات کے ناجائز استعمال کے گرد گھومتا ہے۔ تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون نے سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی
ایف آئی آر منسوخی کی اجازت پولیس رول 1934 کے رول 24.7 کے تحت دی گئی اور کیس کو ’سی کلاس‘ میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
مقدمہ ختم کرنے کی وجوہات
اس فیصلے کے بعد سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور ایف بی آر افسران کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا جائے گا۔ فیلڈ یونٹ کی سفارش پر ڈسچارج رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے اور یہ حکم ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 3 برس قبل یہ معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیرِ بحث آچکا تھا۔ ایف بی آر نے اُس وقت شبر زیدی پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔ فروری 2022 کی ایف بی آر رپورٹ میں غیرقانونی ریفنڈ کا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔
تحریکِ عدم اعتماد کے بعد معاملہ فائلوں میں دب گیا جس کی وجہ سے اس پر فیصلہ نہ ہوسکا۔
ایف آئی اے نے اب دوبارہ انہی الزامات کی بنیاد پر انکوائری رجسٹر کی تھی، شبر زیدی اور ان کی سابق فرم کا ریکارڈ ایف بی آر سے طلب کیا گیا تھا اور ایف بی آر رپورٹ کے مطابق ریفنڈز قانونی طریقہ کار کے تحت جاری ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین ایف بی آر شیبر زیدی مفادات کا ٹکراؤ