امریکی وفد اچانک کابل پہنچ گیا، ٹرمپ طالبان سے کیا چاہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
امریکی وفد اچانک کابل پہنچ گیا، طالبان کی جانب سے خیر مقدم۔
امریکی وفد کے اچانک کابل پہنچنے پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے وفد سے ملاقات کی۔
اس دورے سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک ’سرپرائز وزٹ‘ ہے۔ امریکی وفد کے ساتھ امریکی خصوصی ایلچی اور افغان مفاہمتی عمل کے سابق ایلچی زلمے خلیل زاد بھی تھے جنہوں نے دوحہ مذاکرات کی سربراہی کی۔
امریکی وفد اور طالبان کے درمیان ہوئی ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں ہوئی پیشرفت کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یاد رہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ طالبان کے ساتھ تعلقات کی اپنی شرائط کی تجدید کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی وفد
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی امریکی صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں نے کیلیفورنیا میں امریکی صدر کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سیلمان خان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دوستوں کو خوش آمدید، قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔
انہوں نے عمران خان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔
Welcome to California, my friends.
I loved hanging out with you today.
Sulaiman and @Kasim_Khan_1999, you must stay strong.
There are millions of people around the world who are sick of political prosecutions.
You are not alone. #freeimrankhan pic.twitter.com/TOAOjrEiM1