وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسولؐ کی زیارت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد پر گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا ۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر وفد اراکین بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت کریں گے۔ وہ مسجد نبوی میں عبادات اور نوافل ادا کریں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کریں گے.
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔