راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلیے گرین لین متعارف
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرادی گئی ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔
اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔
سی ٹی او راولپنڈی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔
سی ٹی او بنش فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے شہری بھی تعاون کریں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرین لین
پڑھیں:
کراچی، نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
کراچی:شہر قائد میں سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس اٹک پمپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد شدید زخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ عبدالحمید ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص 30 سالہ الطاف ولد عبدالرحمان ہے، جس کا عباسی شہید اسپتال سے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ابتدائی طور پر واقعہ کار سوار افراد کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈمپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔